نورا فتحی 200 کروڑ کی منی لانڈرنگ کیس میں طلب

0

بالی ووڈ فلم نگری کے اسٹارز کے ستارے بھی گردش میں آگئے ہیں، نئی دہلی کے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے نورا فتحی اور جیکلین فرنینڈس کو منی لانڈرنگ کیس میں طلب کیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق کینیڈین نژاد بھارتی ڈانسر اور اداکار نورا فتحی جمعرات کو 200 کروڑ روپے کی منی لانڈرنگ کے کیس میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے سامنے پیش ہوئیں۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اس کیس میں دو ملزمان چندرا شیکھر اور اُن کی اہلیہ پہلے ہی گرفتار ہیں۔

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ میں نورا فتحی کو اس جوڑے سے ملی مبینہ معلومات کی بنیاد پر پوچھ گچھ کے لیے بلایا گیا ۔

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ اسی کیس میں بالی ووڈ کی اداکارہ جیکلین فرنینڈس کو بھی سامنے پیش ہونے کا سمن جاری کرچکی ہے۔

چندرا شیکھراور اہلیہ کو ادیتی سنگھ نامی خاتون کی شکایت پر گرفتار کیا گیا ہے، بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق نورا فتحی اور جیکلین بھی اس جوڑے کی وجہ سے مالی نقصان کا شکار ہوچکی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ادیتی سنگھ نے دعویٰ سے کہا ہے کہ اُن کے شوہر ایک کیس میں گرفتار تھے، اسی دوران ایک شخص نے وزارت قانون کا سینئر افسر بن کر فون کیا اور کہا کہ رقم کے بدلے میں وہ اُن کے شوہر کو ضمانت پر رہا کرواسکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ جون 2020 سے لے کر اب تک چندرا شیکھر کو 30 اقساط میں 200 کروڑ روپے دے چکی ہیں اور انہیں بتایا گیا تھا کہ یہ رقم بھارتی حکمران جماعت ( بی جے پی ) فنڈز میں جمع ہوگی۔

____________________________________________________________

لاہور کے طالب علم کی سوشل میڈيا پر شرارت، امریکی انٹیلی جنس ادارے متحرک

گوجرہ: موٹروے زیادتی کیس کا دوسرا ملزم بھی گرفتار کرلیا، ڈی ایس پی میاں وقار

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار 300 روپے کا اضافہ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.