شمالی وزیرستان: خودکش دھماکا،پاک فوج کے حوالدار سمیت 2 افراد شہید

0

شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں خودکش دھماکا ہوا ہے جس کی زد میں آ کر پاک فوج کے جوان اور شہری سمیت 2 افراد شہید ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خودکش دھماکے میں حوالدار محمد امیر شہید ہوئے ہیں۔

آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ خودکش دھماکے کے نتیجے میں ایک شہری بھی شہید ہوا ہے جبکہ 9 افرادزخمی ہوئے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ کا مزید کہنا ہے کہ شہید حوالدار محمد امیر کی عمر 30 سال تھی جن کا تعلق میانوالی سے تھا۔

آئی ایس پی آر کا یہ بھی کہنا ہے کہ خود کش دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے متاثرہ علاقے کا محاصرہ کر لیا ہے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی شدید مذمت

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ میں ہونے والے خود کش دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلمانوں پر خودکش حملے کرنے والے مسلمان نہیں ہو سکتے۔

جاری کیے گئے بیان میں وزیرِ اعظم شہباز شریف نے شہید حوالدار محمد امیر اور شہری کے اہلِ خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ دہشت گرد دشمنوں کے دست و بازو ہیں، جو پاکستان کو عدم استحکام سے دو چار کرنا چاہتے ہیں۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام کے خون کی ہر بوند کا حساب لیں گے، مجرموں کو عبرت کا نشان بنائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ عوام اور سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے عظیم قربانیاں دی ہیں۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف کا یہ بھی کہنا ہے کہ شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے وطنِ عزیز پر اپنی جانیں نچھاور کر دیں۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے شہداء کے بلندیٔ درجات اور ان کے اہلِ خانہ کے لیے صبرِ جمیل کی دعا بھی کی ہے۔

_________________________________________

پاکستان میں پیٹرول سستا ہونے کا امکان

ملک ڈیفالٹ کرچکا ھے اعلان کرنا باقی ہے اعجاز الحق

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.