نوازشریف اور مریم کو جوابدہ نہیں، شہبازشریف جو کہیں گے وہ ن لیگ کی پالیسی سمجھیں گے، بلاول بھٹو

0

نوازشریف اور مریم کو جوابدہ نہیں، شہبازشریف جو کہیں گے وہ ن لیگ کی پالیسی سمجھیں گے، بلاول بھٹو

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ نوازشریف اور مریم کو جوابدہ نہیں، شہبازشریف کے موقف کو مسلم لیگ ن کا موقف سمجھیں گے، ہم یکسوئی سے سیاست کرتے ہیں اور اپنا موقف تبدیل نہیں کرتے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ضلع بدین میں پھلکارا میں گاؤں بشیر احمد ہالیپو تو پہنچے ، جہاں بلاول بھٹو زرداری نے نومنتخب رکن سندھ اسمبلی ڈاڈا محمد ہالیپوتو اور شہزاد ہالیپوتو سے بشیر ہالیپوتو کے انتقال پر تعزیت کی۔

اس موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کا شوکاز میں نے پھاڑ دیا ہے ، شہبازشریف ن لیگ کے صدر اور اپوزیشن لیڈر ہیں ، ہم ان کے بیانیے کو ہی مسلم لیگ کا بیانیہ سمجھیں گے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بدین کے عوام نے ضمنی انتخاب میں پیپلزپارٹی کو تاریخی فتح دلوائی ، پی ٹی آئی اور آئی ایم ایف ڈیل کی ہر فورم پر مخالفت کریں گے ، بدین کے عوام کو ان کا حق دلانا چاہتا ہوں ، عمران خان بتائیں کہ بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کا نام تبدیل کرنے کے علاوہ انہوں نے غربت میں کمی کیلئے اب تک کیا کیا؟ پی ٹی آئی حکومت کی و جہ سے بے روز گاری میں اضافہ ہوا ، اسی لیے ہم حکومت کی آئی ایم ایف سے معاہدے کو مسترد کرتے ہیں ، ہم ہرفورم پر غریب عوام کے حق کی بات کریں گے اور عوام کو سب پتہ ہے کہ احساس کفالت پروگرام دراصل بینظیرانکم سپورٹ پروگرام ہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 1991ء میں اس وقت کی سلیکٹڈ حکومت نے پانی کا ناجائز معاہدہ سندھ پر مسلط کیا ، سندھ میں پینے اور فصلوں کیلئے پانی نہیں ہے ، ہم پانی کی چوری کو برداشت نہیں کریں گے ، ہمیں انصاف کے ساتھ پانی کی تقسیم کرنی چاہئے۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ایران کے سابق صدر نے حکومت کو بڑی دھمکی دیدی

امریکہ نے بیت المقدس میں اپنا قونصل خانہ کھولنے کا اعلان کردیا

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.