ترجمانوں کا قصور نہیں، بزدار کی کارکردگی مایوس کن ہے، عظمیٰ بخاری

0

فیاض الحسن چوہان کو عہدے سے ہٹائے جانے پر ترجمان ن لیگ پنجاب عظمیٰ بخاری کا ردِ عمل سامنے آگیا۔اُن کا کہنا ہے کہ ترجمانوں کا قصور نہیں، بزدار کی کارکردگی مایوس کن ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ فیاض چوہان کو عہدے سے ہٹانے کی ہیٹ ٹرک کرنے پر افسوس ہی کرسکتی ہوں۔

اپنے بیان میں عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ تین سالوں میں شہباز گل، فیاض چوہان، فردوس عاشق اعوان سب سے زیادہ خوار ہوئے ہیں۔

ن لیگ پنجاب کی ترجمان کا کہنا تھا کہ ترجمانوں کا قصور نہیں، بزدار کی کارکردگی مایوس کن ہے۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ عثمان بزدار کی پرفارمنس کا کوئی دفاع کیسے کرے، عثمان بزدار ہر امتحان میں خالی پیپر دے کر 100 نمبر لینے کے خواہش مند ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کابینہ میں ایک بھی ایسا وزیر نہیں جو عثمان بزدار کو وزیراعلیٰ سمجھتا ہو۔

___________________________________________________

لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم ڈی جی ISI تعینات

میں صرف نام کا نواب ہوں، سیف علی خان

شاہ رخ خان اور اس کے اہلِ خانہ ہمیشہ ہدف بنیں گے، دوست کا بیان

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.