وزیرا عظم کاخاتون ٹک ٹاکر پر تشدداور راجہ رنجیت کے مجسمے کو توڑنے کے واقعات کا نوٹس

0

 وزیر اعظم عمر ان خان نے لاہورگریٹر پارک میں خاتون ٹک ٹاکرپر تشدد اور شاہی قلعہ میں راجہ رنجیت سنگھ کے مجسمے کو توڑنے کے واقعے کا نوٹس لے لیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیر اعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے ایک پیغام میں بتایا کہ وزیر اعظم عمران خان کو لاہور واقعات سے متعلق ٹیلیفونک رابطے پرآئی جی پنجاب نے تفصیلات سے آگا ہ کیا ہے ۔ وزیر اعظم نے آئی جی پنجاب کو واقعے میں ملوث تمام ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت دی ہے۔

زلفی بخاری نے مزید بتا یاکہ پولیس دونوں واقعات میں ملوث مجرمان کوپولیس پکڑرہی ہے، یہ قوانین اورسماجی اصولوں کی سنگین خلاف ورزیاں ہیں، حکومت ان واقعات میں ملوث کسی ایک فردکوبھی نہیں چھوڑے گی۔

___________________________________________________

بزدار کا راجہ رنجیت سنگھ کے مجسمے کو توڑنے کا نوٹس

عدالتی حکم امتناع کے باوجود قطری کمپنی کو زبردستی پورٹ سے بے دخل کرنے پر اعظم سواتی کو توہین عدالت کا نوٹس

انگین آلتان نے بیٹی کی سالگرہ کیسے منائی؟

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.