اب کراچی کاہرمسئلہ ہماری ریڈلائن ہے، فاروق ستار

0

کراچی: متحدہ پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے الزام عائد کیا ہے کہ مردم شماری میں کراچی کے عوام کو کم گنا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے زیراہتمام کورنگی زمان ٹاؤن میں منعقدہ افطار پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ ایم کیو ایم متحداورمنظم ہوکرعوام کےدرمیان موجودہے۔

متحدہ رہنما کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتیں ایک دوسرے پرتیر برسا رہی ہیں عوام کی فکر نہیں، عوامی مسائل کے حل کے لئے آنے والے دنوں میں ہم عوام کی عدالت سڑک پر لگائیں گے۔

کراچی سمیت ملک بھر میں جاری ڈیجیٹل مردم شماری اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ مردم شماری میں کراچی کے عوام کو کم شمار کیا جارہا ہے اور ایسا محسوس ہورہا ہےکہ مردوں کوشمارکیاجارہاہے خواتین کو نہیں۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ اندرون سندھ وڈیرے اپنے حلقے 15 ہزار جبکہ کراچی میں 90 افراد پر بنوارہے ہیں صاحب اقتدار سن لیں صرف مردم شماری نہیں اب کراچی کاہرمسئلہ ہماری ریڈلائن ہے۔

__________________________________________________________________

پیر کو ایک اور وزیراعظم فارغ ہوسکتا ہے، فواد چوہدری

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.