نوشہرہ؛ بانڈا میں سیلاب میں لاپتا بچہ والدین کو مل گیا

0

خیبر پختونخوا کے ضلع نوشہرہ کے علاقے بانڈا میں سیلاب میں لاپتا ہونے والا چوتھی کلاس کا خوش قسمت بچہ والدین کو واپس مل گیا، خوشی سے نہال والد نے بچے کا منہ چوم لیا۔

بچے کے والد کا کہنا ہے کہ گزشتہ شب سیلابی صورتحال کے باعث وہ ایمرجنسی میں اپنی بیوی اور بچوں کو لے کر محفوظ مقام کی طرف چلا گیا تھا، لیکن اس دوران اس کا ایک بچہ لاپتا ہوگیا تھا۔

صبح بچے کی تلاش کیلئے واپس آیا تو انتظامیہ اور ریسکیو کی مدد سے بچہ واپس اسی علاقے سے مل گیا جہاں ان کا گھر تھا۔

__________________________________________________________________

کوئٹہ: گیس کی بندش کے باعث ایل پی جی 700 روپے کلو، روٹی 50 روپے کی ہوگئی

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.