بختاور بھٹو کی شادی کی تاریخ کا باضابطہ اعلان، تقریبات کا شیڈول بھی جاری

0

 ترجمان بلاول ہاؤس نے سابق وزیراعظم شہید محترمہ بینظیر بھٹو اور سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری کی شادی کی تاریخ کا باضابطہ اعلان کرتے ہوئے تقریبات کا شیڈول جاری کردیا۔
ترجمان بلاول ہاؤس کی جانب سے کیے گئے اعلان کے مطابق بلاول ہاؤس کراچی میں 24 جنوری کو محفل میلاد منعقد ہوگی۔
ترجمان بلاول ہاؤس کے مطابق بختاور بھٹو زرداری کی مہندی کی سادہ تقریب 27 جنوری کو ہوگی اور 29 جنوری کو نکاح کی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا جب کہ بختاور کی بارات کی تقریب 30 جنوری کو ہوگی۔
ترجمان ہاؤس  نے بتایا کہ بختاور کی شادی میں ایک ہزار مہمانوں کو مدعو کیا گیا ہے جس میں ملک کے اہم سیاسی رہنما، فوجی، سول اور جوڈیشل سربراہان کو بھی دعوت نامے بھیجے گئے ہیں۔
ترجمان کےمطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے بہن کی شادی پر ایک ہفتے کے لیے سیاسی سرگرمیاں معطل کردی ہیں۔

واضح رہے کہ 27 نومبر 2020 کو بختاور بھٹو زرداری کی محمود چوہھدری کے سے منگنی کی تقریب ہوئی تھی- جس میں بلاول بھٹو ذرداری کرونا میں مبتلا ہونے کے باعث شرکت نہیں کرسکے تھے

بلدیاتی اداروں کی مضبوطی حکومت سندھ کی اہم ترین ترجیحات میں شامل ہے، نجم احمد شاہ

فلسطین اور بیت المقدس پر قبضہ ہوا ہے ،جبکہ ہم اسرائیل کو تسلیم نہ کرنے کی بات کرتے ہیں، فضل الرحمن

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.