او آئی سی کا پاکستان میں 3بڑے تجارتی ایونٹس کے انعقاد کا اعلان

0

پاکستان میں فوڈ فیسٹول ، ٹریڈ فئیر اور تجارتی سفارتکاری کے بڑے پروگرام منعقد

کرانے کا اعلان کردیا،او آئی سی میں پاکستان کے مستقل مندوب و سفیر کاایف پی سی

سی آئی کے ساتھ ملکر پاکستان کے 57 اسلامی ممالک کیساتھ تجارتی تعلقات کے

فروغ، پاکستانی مصنوعات کی رسائی اور بزنس کمیونٹی کو درپیش مسائل حل کرنے

کے عزم کا اظہار ۔ ایف پی سی سی آئی نے او آئی سی کے مستقل مندوب کو پاکستان

کی معاشی و اقتصادی ترقی اور اسلامک ممالک کیساتھ بہتر تجارتی تعلقات کے فروغ

کیلئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرادی ۔تفصیلات کے مطابق آرگنائزیشن آف

اسلامک کوآپریشن میں پاکستان کے سفیر و مستقل مندوب رضوان سعید شیخ نے ایف پی سی سی آئی کے کیپٹل آفس اسلام آباد کا دورہ کیا جہاں انہوں نے کیپٹل آفس کے

چیئرمین قربان علی ، کوآرڈینیٹر مرز اعبدالرحمن ، سابق نائب صدر سجاد سرورسے

ملاقات کی اور او آئی سی کی پاکستان کی اقتصادی و تجارتی ترقی میں دلچسپی سمیت

پاکستان کے مختلف شہروں میں او آئی سی کے زیر اہتمام بڑے ایونٹس منعقد کرانے

کے حوالے سے تفصیلی آگاہ کیا۔ اس موقع پرایف پی سی سی آئی کی اسٹینڈنگ کمیٹی

کے چیئرمین عابد خان ، سرگودھا چیمبر کے بانی صدر شیخ آصف اقبال ، منڈی

بہاﺅالدین چیمبر کے صدر ایس ایم حیدر رضا نقوی ، نائب صدر محمد زاہد پٹیالہ سمیت

دیگر موجود تھے ۔ او آئی سی میں پاکستانی سفیر و مستقل مندوب رضوان سعید شیخ

نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان زرعی ملک ہے اس کا حلال فوڈ انڈسٹری میں

بڑا حصہ ہونا چاہیے مگر بدقسمتی سے ایسا نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ او آئی سی

پاکستان کیلئے بہت کچھ کرنا چاہتا ہے ۔ پاکستان کی بزنس کمیونٹی کو 57اسلامی

ممالک میں جو بھی مسائل یا شکایات ہوں و ہمیں کسی بھی وقت آگاہ کر سکتے ہیں ہم

ان مسائل اور شکایات کو فوری دور کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ایران ، ملیشیاء، عرب

امارات، اومان، و دیگر ممالک او آئی سی کو پوری طرح استعمال کر رہے ہیں ، نعرے

لگانے و باتیں کرنے سے کچھ نہیں ہوگا،بزنس ریلیشن شپ انتہائی ضروری ہے ،اس

سے تمام ممالک کیساتھ بھائی چارہ بھی مضبوط ہوگا، بزنس کمیونٹی جو کام کر سکتی

ہے وہ ہم نہیں کرسکتے ، آپ ہمیں آگاہ کریں کیا کرنا ہے ہم وہ کریں گے ۔

انہوں نے کہا کہ او آئی سی آئندہ سال پاکستان میں بڑے ایونٹس منعقد کررہی

ہے،کراچی میں ٹریڈ فئیر، لاہور میں فوڈ فیسٹیول اور اسلام آباد میں تجارتی سفارتکاری

کے حوالے سے تقریبات منعقد کی جائیں جس میں 57اسلامی ممالک کے حکومتی و

اداروں کے حکام، تاجر، صنعتکار اور سرمایہ کار بڑی تعداد میں شرکت کریں گے،یہ

ایونٹس پاکستان اور بزنس کمیونٹی کیلئے ایک بہت بڑا موقع ہے جس سے بھرپور فائدہ

اٹھانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں ملک کی ترقی چاہیے, تمام تاجر و صنعتکار مکمل سپورٹ

کریں،پاکستان کی بزنس کمیونٹی کو جہاں بھی مسائل درپیش ہوں ہمیں آگاہ کریں، ہم اس

ملک کی حکومت اور سفیر سے ملکر ان کے مسائل کو حل کریں گے، پاکستان کیساتھ

دیگر ممالک کیا تجارت ہے اس کی ریسرچ کے تمام ادارے او آئی سی میں موجود ہیں،

پاکستان کی بزنس کمیونٹی کے سفیر کی حیثیت سے میں ہر وقت خدمت کیلئے حاضر

ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ اسلامک چیمبر غیر فعال ادارہ رہا ہے مگر نئے سربراہ نے

اسے فعال بنا دیا ہے، نئی ٹیم لے کر آئے ہیں, میری پوری کوشش ہے کہ پاکستان سے

اسلامک چیمبر کے ہیڈ کوارٹر کو منتقل نہ کیا جائے۔

___________________________________________________

ٹوکیو اولمپکس میں بیلجیم نے ہاکی میں گولڈ میڈل حاصل کرلیا

کراچی میں ڈبل سواری پر پابندی عائد ہوگی

وزیرِ اعظم نے بزدار اور چیف سیکریٹری کو کیوں بلایا؟

ملزم نے غلط کام کرنیوالی لڑکی سے ملوایا، نشہ آور مشروب پلایا، مغوی لڑکیاں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.