عمر شریف کا انتقال، جرمن اسپتال نے ابتدائی دستاویز جاری کر دی

0

جرمن شہر نیورمبرگ کے مقامی اسپتال نے مزاح کی دنیا کے بے تاج بادشاہ، لیجنڈ اداکار عمر شریف کے انتقال کی ابتدائی دستاویز جاری کر دی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ متعلقہ بلدیاتی ادارے سے ڈیتھ سرٹیفکیٹ کے اجراء کے بعد اداکار عمر شریف کی میت کو پاکستان منتقل کیا جائے گا۔

جرمنی میں ہفتے اور اتوار کو سرکاری چھٹی کے باعث پیر کو ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری ہو سکےگا۔

جرمن قوانین کے مطابق سرکاری ڈیتھ سرٹیفکیٹ کے بغیر میت بیرونِ ملک منتقل نہیں کی جا سکتی۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ ڈیتھ سرٹیفکیٹ ملنے کے بعد عمر شریف کی میت کو کمرشل پرواز یا ایئر ایمبولینس کے ذریعے پاکستان منتقل کرنے کا فیصلہ ہو گا۔

_____________________________________________________________

طوفان ’شاہین‘ عمان سے 60 کلو میٹر دور رہ گیا

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.