ڈیٹنگ ایپلی کیشن پر لڑکی کو محبت کی تلاش، پسند کا لڑکا مل گیا لیکن پروفائل دیکھی تو ایسا انکشاف کہ پیروں تلے سے زمین نکل گئی، اس کا شوہر نہ تھا بلکہ دراصل ۔ ۔ ۔

0

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں ایک لڑکی نے ڈیٹنگ ایپلی کیشن ’ہنج‘ (Hinge)پر محبت کی تلاش شروع کی اور اس دوران اسے ایسا لڑکا مل گیا جو ہر طرح سے اس کی پسند پر پورا اترتا تھا تاہم جب اس نے لڑکے کی پروفائل دیکھی تو کف افسوس ملتی رہ گئی کہ وہ لڑکا کوئی اور نہیں بلکہ خود اس کا اپنا بھائی تھا۔ ڈیلی سٹار کے مطابق اس لڑکی کا نام روز ہولٹ ہے جس نے اپنی بپتا سناتے ہوئے بتایا ہے کہ میں ہنج پر سوائپ کر رہی تھی جب ایک پروفائل میرے سامنے آئی۔

روز ہولٹ کہتی ہے کہ ”اس پروفائل میں جو مشاغل اور پسند نا پسند بتائی گئی تھی ہو بہو ویسے ہی لڑکے کی مجھے تلاش تھی تاہم وہ لڑکا میرا بھائی چارلی نکلا۔ “ رپورٹ کے مطابق چارلی کو بھی معلوم ہو گیا کہ اس کی بہن اس کی پروفائل پر آئی تھی، چنانچہ اس نے اسے پارٹنر بننے کی پیشکش کر دی۔ روز ہولٹ نے اس کی پیشکش کا سکرین ساٹ لے کر اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر پوسٹ کر دیا اور ازراہ مذاق لکھا کہ ”میں نے اسے بتایا بھی ہے کہ یہ میری ٹائپ کا نہیں ہے ۔“روز ہولٹ کی یہ ٹویٹ تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اورلوگوں کے لیے تفریح کا سامان کر رہی ہے۔

_____________________________________________________________

’ماﺅں نے اپنے بچے تک کئی فٹ اونچی باڑ کے اندر اچھال دیئے‘ لوگوں کی کابل سے نکلنے کی کوشش، غیرملکی میڈیا کاایسا دعویٰ کہ دل کانپ اٹھے

شادی کے موقع پر دولہا کے سہراباندھنے کی روایت لیکن اب ایک بھارتی دولہا ایسا سہرا سجائے سامنے آگیا کہ سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہوگیا

نواسہؓ رسولﷺ نےاپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکےدین اسلام کو حیات نو بخشی :صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.