عدم اعتماد سے1روز قبل مجھے فوری الیکشن یا مارشل لاء کی دھمکی دی گئی، بلاول بھٹو

0

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے عدم اعتماد سے ایک رات قبل مجھے حکومتی وزیر کی جانب سے ایک دھمکی پہنچائی گئی کہ فوری الیکشن کرائیں یا پھر مارشل لاء آئے گا۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اگر جمہوریت کی ترقی چاہتے ہیں تو ہمیں ان واقعات کی تحقیقات کرکے متعلقہ افراد کے خلاف کارروائی کرنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ عدم اعتماد سے ایک روز پہلے فوری انتخابات یا پھر مارشل لاء کی دھمکی دی گئی۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ چار سال چور چور کا شور مچانے والا خود چور نکلا، کوئی کارکردگی کا پوچھے تو اداروں پر حملہ کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی سمیت اداروں کو متنازع بنایا گیا، غیر آئینی، غیر جمہوری کاموں میں ملوث افراد کی نشاندہی کیلئے کمیشن بنایا جائے ۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ حالات ہمارے اندازے سے بھی زیادہ خراب تھے،سابق وزیراعظم نے بھاگتے بھاگتے آئین توڑا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ ایک جمہوری طریقے سے ناکامی اور نااہلی کی وجہ سے سابق حکمران کو اٹھایا گیا، ایک جمہوری انداز میں اپوزیشن سے اٹھ کے حکومتی بینچز پر بیٹھے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی سیاسی تاریخ سب کے سامنے ہے، ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کے اختلافات بھی سیاسی تاریخ کا حصہ ہیں، قوم پرست جماعتیں بھی اپنا موقف رکھتی ہیں۔

 بلاول بھٹو نے کہا کہ کیا کوئی سوچ سکتا تھا ہم سب اتحادی حکومت میں ایک ساتھ ہوں گے؟

__________________________________________________________________

ن لیگ بڑا فیصلہ کرنےجارہی ہے، پارٹی ذرائع

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.