میرپورخاص مینگو فیسٹیول 2023
کراچی تحریر غازی صلاح الدین
میرپور خاص کو آم کی فضل سے خاص شھرت حاصل ھے اور مرحوم رفیع کاچھیلو کے آم ملکہ برطانیہ کے محل میں پھنچے تو اسے بین الاقوامی سطح پر آسمان کی بلندیوں پر پھنچا دیا ۔
شفیق مھیسر میرے بچپن کے دوست ھیں اور اس وقت وہ کمشنر میرپورخاص کے عھدہ پر فائز ہیں ۔
شفیق مھیسر اپنی پوسٹنگ کے حوالہ سے جھاں جاتے ھیں اس علاقے میں میلے ملاکھڑے، صوفی کانفرنس کے علاوہ علمی ادبی محفلوں کو سجاتے ھیں ۔
شفیق مھیسر نے ھمیں 55 ویں سالانہ مینگو فیسٹول میں شرکت کی دعوت دی اور ھم اس کےتیسرے روز کے اختتامی سیشن میں میرپورخاص پھنچے
سخت گرمی اور لوڈشیڈنگ کی باوجود فیسٹول میں عوام کی بڑی تعداد موجود تھی ۔
فیسٹول میں دوسو کے قریب اسٹال لگائے گئے تھے جن میں آم کی متعدد قسمیں ڈسپلے کے لئے رکھی گئی تھی جس کو عوام آبادکار اور مقامی کاروباری حضرات دلچسپی سے دیکھ رھے تھے ۔
وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی مصروفیات کے باعث زراعت کے صوبائی مشیر منظور وسان نے شرکت کی ۔
منظور وسان کو ایک عرصہ بعد دیکھا اور سنا بڑا عجیب لگا کے جو شخص مستقبل کی پیشنگوئی کے حوالہ سے میڈیا پر مقبول ھے وہ اپنے ساتھ موجود ۔خاتون ایم این اے شمیم آرا کا درست نام نھی لے رھا تھا
کمشنر شفیق مھیسر کا نام وہ بھول گیا ۔
میرپورخاص کو دوبار خیرپور کھ گیا
اس سارے اختتامی سیشن کی تقریر سیکریٹری زراعت اعجاز مھیسر اور ڈپٹی کمشنر میرپورخاص زین العابدین میمن کی تقریر نے سامعین کو متاتر کیا باقی سب ۔۔۔۔۔
اعجاز مھیسر نے اپنی تقریر میں بتایا کے دنیا میں 13 ھزار سے زائد آم کی اقسام ھیں ۔
اعجاز مھیسر نے ایک اور بھی انکشاف کیا کے جاپان کا ایک کلو مینگو پاکستانی دس لاکھ میں بکتا ھے ۔
میر منور تالپور نے سیاسی تقریر کی جو اس فیسٹول کا موضوع نھی تھی لیکن ایک تاریخی حقیقت کا اظہار ضروری ھے کے ذوالفقار علی بھٹو سے بے وفائی کرنے والوں میں خود ان کا نام بھی شامل ھے کہ وہ جرنل ضیا الحق کی غیر منتخب مجلس شورا کے میمبر تھے ۔
میرپورخاص کا مینگو فیسٹیول اب اس علاقے کی برانڈ بنتا جا رھا ھے اس حوالہ سے میری تجویز یہ ھے اس مینگو فیسٹیول کا ایک دن کراچی میں منعقد کیا جائے جس سے اس فیسٹول کو انٹر نیشنل ایکسپلوئیر ملے گا اور کراچی کی۔انٹر نیشنل مارکیٹ فراھم ھوگی ۔
مینگو فیسٹیول کے شاندار انعقاد پر شفیق مھیسر، اعجاز مھیسر زین العابدین میمن کے علاوہ چئرمین عمر بگھیو اور ان کی پوری ٹیم آبادکار اور گروھر کو مبارکباد ۔ مزید تصاویر ملاحضہ کریں






