کراچی میں تجاوزات کے خلاف آپریشن، ہنگامہ آرائی

0

کراچی میں تجاوزات کے خلاف آپریشن، ہنگامہ آرائی

سپریم کورٹ کے احکامات پر کراچی کے راشد منہاس روڈ پر واقع الہٰ دین پارک اور پویلین اینڈ کلب میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران پولیس اور مظاہرین آمنے سامنے آگئے۔

پولیس نے مظاہرین کو پیچھے دھکیلنے کی کوشش کی اور ان پر لاٹھی چارج اور آنسو گیس شیلنگ بھی کی جس سے کئی افراد زخمی ہو گئے۔

تجاوزات آپریشن کے دوران مظاہرین اور پولیس کے درمیان تصادم ہوا، مظاہرین نے پولیس اہلکاروں پر پتھراؤ کر دیا۔

پولیس کی جانب سے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے لاٹھی چارج اور آنسو گیس شیلنگ کی گئی۔

لاٹھی چارج اور پتھراؤ کے نتیجے میں پولیس اہلکار سمیت کئی افراد زخمی ہوئے جبکہ پولیس نے متعدد مظاہرین کو حراست میں لے لیا۔

ہنگامہ آرائی کے باوجود محکمہ انسدادِ تجاوزات نے ہیوی مشینری کے ذریعے تجاوزات کو گرانا شروع کر دیا۔

ٹریفک پولیس کے مطابق راشد منہاس روڈ پر تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران نیپا سے جوہر موڑ جانے والی سڑک ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن کے لیے مزید نفری طلب کی ہے، الہٰ دین پارک اور اطراف میں آپریشن کے لیے ہیوی مشینری بھی موجود ہے۔

بعد ازاں محکمہ انسدادِ تجاوزات نے الہٰ دین پارک کے شاپنگ سینٹر اور پویلین اینڈ کلب کی عمارتیں گرانے کی کارروائی شروع کی۔

سپریم کورٹ کے احکامات پر الہٰ دین پارک اور پویلین اینڈ کلب میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران ریسٹورنٹ کو خالی کر کے اس میں موجود سارا سامان ٹرک میں منتقل کر دیا گیا۔

______________________________________

پنجاب میں کورونا ویکسین ختم، عوام میں تشویش کی لہر دوڑ گئی

مرتضی وہاب نے فواد چودھری کو لوٹائے اعظم قرار دے دیا

سوائے سندھ کے پورے ملک میں ترقی ہورہی ہے،کوئی لندن سے حکمرانی کرتا ہے کوئی دبئی سے کوئی کینیڈا سے

وفاق سندھ کے خلاف سازش کررہا ہے، ناصر شاہ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.