اپوزیشن ارکان نے وزیراعلی خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دے دی

0

اپوزیشن ارکان نے وزیراعلی خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دے دی

بلوچستان اسمبلی کے اپوزیشن ارکان قائد حزب اختلاف ملک سکندرخان ایڈووکیٹ کی قیادت میں بجلی روڈ تھانہ گئے جہاں انہوں نے بلوچستان اسمبلی میں احتجاج کرنے والے ارکان اسمبلی کے خلاف طاقت کے استعمال کرنے پر وزیراعلیٰ جام کمال خان،ایس ایس پی آپریشن کوئٹہ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دیدی۔

اپوزیشن ارکان نےموقف اختیارکیاکہ انکےپرامن احتجاج پروزیراعلیٰ کے احکامات پر پولیس نے طاقت کااستعمال کیا لہذا وزیراعلیٰ جام کمال خان اورایس ایس پی آپریشن کے خلاف مقدمہ درج کیا  جائے۔

وئٹہ میں بجٹ اجلاس کے موقع پر حزب اختلاف کی جماعتوں اور پولیس کے درمیان تصادم کے باعث بلوچستان اسمبلی کا احاطہ میدان جنگ بن گیا۔ بلوچستان اسمبلی کے باہر پتھراؤ اور ہنگامہ آرائی کے دوران متعدد اراکین زخمی ہوگئے۔پولیس کی بھاری نفری کے باوجود اپوزیشن ارکان اپنی جماعتوں کے سینکڑوں کارکنوں کے ہمراہ زبردستی اسمبلی کی عمارت کے احاطے میں داخل ہوگئے اس دوران پولیس اور ارکان اسمبلی کے درمیان تلخ کلامی اور دھکم پیل بھی ہوئی،پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے لاٹھی چارج کیا اور حکومتی ارکان کو اسمبلی میں داخل کرانے کے لیے اسمبلی کے عقبی گیٹ کو بکتربند گاڑی کی مدد سے توڑ دیا اور اس کے بعد سینکڑوں پولیس اہلکاروں کے حصار میں وزیراعلیٰ جام کمال اور حکومتی ارکان اسمبلی میں داخل ہوئے، اس دوران مظاہرین نے وزیراعلیٰ کی جانب جوتے بھی پھینکے۔اپوزیشن کا دعویٰ ہے کہ اس کے کئی اراکین  پولیس تشدد سے زخمی ہوئے ہیں۔

___________________________________________________

شہبازشریف کی بلوچستان کے اپوزیشن ارکان پرلاٹھی چارج کی مذمت ، اہم مطالبہ بھی کردیا

اپوزیشن نے بجٹ روکنے کیلئے بلوچستان اسمبلی کو تالے لگادیے، پولیس سے جھڑپیں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.