پنڈورا پیپرز پر اپوزیشن بھی میدان میں آگئی ، تحریک انصاف کی جماعت اور کابینہ میں چور ہیں 

0

 پنڈورا پیپرز پر اپوزیشن بھی میدان میں آگئی ، تحریک انصاف کی جماعت اور کابینہ میں چور ہیں 

پنڈورا پیپرز کے انکشافات پر اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹ موومنٹ ( پی ڈی ایم ) بھی میدان میں آگئی ، کہا کہ تحریک انصاف کی جماعت اور کابینہ میں چور ہیں ،یہ حکومت ہی آف شور ہے ۔

 ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمد اللہ نے کہا کہ وزیر اعظم کے قریبی لوگوں کا آف شور کمپنیوں میں نام آنا تعجب کی بات نہیں، پاکستان میں اس حکومت کے کرپشن فری پاکستان، احتساب کے نعرے کھوکھلے ہیں ، کیا وزیر اعظم اپنے لوگوں کے خلاف سپریم کورٹ جائیں گے ،چور وزیر اعظم ا پنی کابینہ کے ممبران کے خلاف کیا احتساب کرے گا ۔

حافظ حمد اللہ نے مزید کہا کہ تمام اداروں کا سربراہ ہمارا وزیر اعظم خود چور ہے ، اس ناجائز اور چور حکومت کا خاتمہ ہونا چاہئے ، حکومت بتائے چینی چوروں اور آٹا چوروں کے خلاف کیا کیا گیا ، بجٹ کے وقت چینی چوروں کو وزیر اعظم نے خو داین آر او دیا تھا، بدنام زمانہ کابینہ ممبران کے استعفے ابھی تک کیوں نہیں آئے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.