دورہ ویسٹ انڈیز پر موجود قومی ٹیسٹ ٹیم نے دوسرے میچ میں میزبان ٹیم کو 109 رنز سے شکست دیکر سیریز 1-1 سے برابر کر لی ۔
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین دوسرا ٹیسٹ میچ کنگسٹن میں کھیلا گیا ، ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو غلط ثابت ہوا ، پاکستان نے پہلی اننگز 302 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کر دی ۔ پہلی اننگز میں پاکستان کے اوپنرز بری طرح فلاپ ہوئے ، عابد علی اور عمران بٹ ایک ایک رنز جبکہ اظہر علی بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہو گئے ۔ پاکستان کے دو رنز پر تین کھلاڑی آؤٹ تھے ۔
پتان بابر اعظم نے فواد عالم کے ساتھ مل کر 166 رنز کی پارٹنر شپ قائم کی، جہاں بابر اعظم 75 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہو گئے جبکہ فواد عالم نے ناقابل شکست 124 رنز بنائے ۔
وکٹ کیپر محمد رضوان نے 31 ، فہیم اشرف نے 26 ، حسن علی نے 9 اور شاہین شاہ آفریدی نے 19 رنز بنائے ۔
پاکستان کے 302 رنز کے جواب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم پہلی اننگز میں 150 رنز پر محدود ہو گئی ، شاہین شاہ آفریدی اور محمد عباس نے میزبان بلے بازوں کی ایک نہ چلنے دی ۔ کپتان کریگ بریتھویٹ 4، کیرن پاؤیل 5، نک روما بونر 37، روسٹن چیز 10، جرمئین بلیک ووڈ 33، کیلے میئرز صفر ، جیسن ہولڈر 26 ، وکٹ کیپر ڈی سلوا 6 ، کیمر راؤچ 8 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے ۔
اکستان نے 152 رنز کی برتری کے ساتھ دوسری اننگز کا آغا زکیا اور 6 کھلاڑیوں کے نقصان پر 176 رنز بنا کر اننگز ڈکلیئر کر دی ۔ عمران بٹ نے 37 ، عابد علی نے 29 اظہر علی نے 22 کپتان بابر اعظم نے 33 حسن علی نے 17 فہیم اشرف نے 9 جبکہ وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے 10 رنز بنائے اور ناقابل شکست رہے ۔
328 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی 219 رنز پر ہمت ہار گئی ۔ اوپنر کریگ بریتھویٹ نے 39 ، کیرن پاؤیل نے 23 ، الزاری جوزف نے 17، نک روما بونرنے 2، روسٹن چیز بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے ۔
جیرمئین بلیک ووڈ 25، کیلے میئرز 32 ، جیسن ہولڈر 47 ، جوشوا ڈی سلوا 15 ، کیمر راؤچ 7 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔
__________________________________________________________________
60 روز میں حلف نہ اٹھانے والے رکن کی نشست خالی ہوجائے گی، حکومت نے آرڈیننس جاری کردیا
آسٹریا میں ڈیلٹا ویریئنٹ کے باعث نیا کورونا آرڈیننس جاری کیے جانے کا امکان
مظفرگڑھ؛ خاتون کو بیچ سڑک پر شوہر کے سامنے بے لباس کردیا گیا، شوہر پر بھی تشدد