پاکستان میں کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کے لیے فوج طلب

0

پاکستان میں کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کے لیے فوج طلب

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کورونا کیسزمیں اضافہ ہورہاہے ، ہم نے احتیاط

نہ کی تو 2ہفتوں میں ہمارے حالات بھارت جیسے ہوجائیں گے ، حالات قابو سے نکل

گئے تو سخت فیصلے کرنے پڑیں گے ، میں نے فوج سے کہا ہے کہ ایس او پیز پر

عملدرآمد کے لیے ہماری فورسز کے ساتھ سڑکوں پر آئے ، ہم اب تک لوگوں کو ایس

او پیز پر چلنے کا کہتے رہے ہیں لیکن لوگوں میں کوئی خوف نہیں اور کوئی احتیاط

نہیں کررہے اس لیے فوج کو پولیس اور فورسز کی مدد کرنے کا کہا ہے ۔

 این سی او سی اجلاس کے بعد اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن اس

لیے نہیں کررہا کیوں کہ غریب مزدور طبقہ متاثر ہوگا ، لاک ڈاؤن کیاتو معیشت بیٹھ

جائے گی ، اس لیے شہری کورونا ایس او پیزپر عمل کویقینی بنائیں ، ماسک لگانے

سے آدھا مسئلہ حل ہوجاتاہے ، مجھے لوگ آج کہہ رہے ہیں لاک ڈاؤن کردو ، حالات

قابو سے نکل گئے تو سخت فیصلے کرنے پڑیں گے ، بھارت میں کیسز کی وجہ سے

آکسیجن کی کمی ہوگئی ہے ، بھارت جیسے حالات ہوگئے تو شہر بند کرنا پڑیں گے ،

وزیر اعظم نے کہا کہ ہم نے بہترین حکمت عملی سے کورونا پر قابو پایا تھا ، ہماری

مساجد میں ایس او پیز پر عمل ہوا ، ہماری مساجد سے کورونا نہیں پھیلا ، ہم نے

احتیاط نہیں کی تو لاک ڈاؤن کرنا پڑے گا ، لیکن لاک ڈاؤن سے سب سے زیادہ نقصان

غریب طبقے کو ہوگا ، معیشت کو نقصان پہنچے گا، دکانداروں اور فیکٹریوں کو نقصان

پہنچے گا۔

حلیم عادل شیخ نے سندھ اسمبلی میں نماز کے وقفے کے لئے قرارداد پیش

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی جانب سے نوٹس جاری کرنے پر شاہد خاقان عباسی کا ردعمل

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.