پاکستان کورونا شرح میں اضافہ، فہرست میں 37 ویں نمبر پر

0

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 482 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 3 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 535 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 0 اعشاریہ 95 فیصد پر آ گئی۔

پاکستان بھر میں اب تک 28 ہزار 921 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس موذی وائرس کے کُل مریضوں کی تعداد 12 لاکھ 94 ہزار 861 ہو چکی ہے۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 10 ہزار 9 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 639 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 12 لاکھ 55 ہزار 931 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 50 ہزار 662 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 2 کروڑ 33 لاکھ 24 ہزار 549 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 15 لاکھ 26 ہزار 150 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی، اب تک کُل 15 کروڑ 34 لاکھ 77 ہزار 237 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں جبکہ 6 کروڑ 85 لاکھ 8 ہزار 472 افراد کی مکمل ویکسینیشن ہو چکی ہے۔

سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ 4 لاکھ 81 ہزار 381 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 7 ہزار 666 ہو گئیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 4 لاکھ 44 ہزار 862 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ یہاں کُل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 13 ہزار 66 ہو چکی ہیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 81 ہزار 334 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے یہاں کُل اموات 5 ہزار 927 ہو گئیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 1 لاکھ 8 ہزار 565 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کُل 967 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 34 ہزار 660 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کُل 746 مریض وفات پا چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 33 ہزار 630 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 363 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

گِلگت بلتستان میں 10 ہزار 429 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 186 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

 

_________________________________________________________

قومی سوچ کے مالک منور حسین علوی قومی دن کے موقع پر خالق حقیقی سے جا ملے

بھارتی ٹائیکون معذور رکشہ ڈرائیور کی بہادری پر حیران

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.