پاکستان: کرونا وائرس سے مزید 118 ہلاکتیں

0

 ماسک کو نظر انداز کرنے اور ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کے باعث پاکستان میں کرونا وائرس کی چوتھی لہر زور پکڑنے لگی، ملک کرونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پھر 31 ویں نمبر پر پہنچ گیا۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے مزید 3 ہزار 838 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 118 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 2 ہزار 837 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 7 اعشاریہ 36 فیصد ہو گئی۔

پاکستان بھر میں کرونا وائرس کے اب تک 25 ہزار 788 مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس موذی وائرس کے کُل مریضوں کی تعداد 11 لاکھ 60 ہزار 119 ہو چکی ہے۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کرونا وائرس کے 94 ہزار 573 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 5 ہزار 542 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 10 لاکھ 39 ہزار 758

مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

__________________________________________________________________

افغانستان سے سفارتی مشن معطل کرکے قطر منتقل کردیا، امریکا

افغانستان سے انخلاء: کن ایئر فورسز، فضائی کمپنیوں نے کردار ادا کیا

خیر پور:طالب علم پر تشدد کرنیوالا قاری گرفتار

پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 66 اموات

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.