وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے افغان مسئلے کے پیش نظر اہم ویزہ پالیسی کا
اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزارت داخلہ نے افغانستان میں پھنسے صحافیوں کیلئے
ویزاپالیسی میں نرمی کافیصلہ کیاہے۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ افغانستان
میں صورتحال تبدیل ہورہی ہے ا ورجوصحافی افغانستان چھوڑناچاہتے ہیں وہ پاکستان
کاویزااپلائی کریں،وزارت داخلہ بین الاقوامی صحافیوں اور کارکنان کو ترجیحی بنیادوں
پر ویزا جاری کرے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ویزا نرمی کا اعلان افغانستان میں کام کرنے والے صحافیوں کے
تحفظ کے لیے کیا جارہا ہے۔
___________________________________________________
افغان طالبان نے بھارت سرکار کو دو ٹوک پیغام دے دیا
پاک افغان بارڈر باب دوستی ایک ہفتے کی بندش کے بعد آج کھول دیا گیا
طالبان نے ایک ہی دن میں تیسرا صوبہ بھی فتح کرلیا
طالبان نے کابل کے بعد سب سے اہم شہر قندھار فتح کرلیا