پاکستان کی یو اے ای کو 5 اداروں کے شیئرز بیچنے کی پیشکش

0

پاکستان نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کو ملک کے 5 سرکاری اداروں کے شیئرز فروخت کرنے کی پیشکش کردی۔

فنانس ڈویژن کے ذرائع کے مطابق عرب امارات کو پی آئی اے، نیشنل بینک، او جی ڈی سی، پی پی ایل اور پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن میں شیئرز کی پیشکش گئی ہے۔

پبلک سیکٹر اداروں میں عرب امارات کی سرمایہ کاری پر وزير اعظم شہباز شریف کے حالیہ دورے میں تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

عرب امارات نے کراچی، لاہور اور اسلام آباد کی ایئرپورٹ مینجمنٹ اور 5 ریاستی ملکیتی اداروں میں سرمایہ کاری کرنے پر دلچسپی ظاہر کی۔

شہباز شریف کے دورے میں متحدہ عرب امارات نے1 ارب ڈالرز کے نئے قرضے دینے کا وعدہ کیا اور 2 ارب ڈالر کے موجودہ قرض رول اوور کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

________________________________________________

الیکشن کمیشن نے 112 اراکین کی رکنیت ختم کردی، پرویز اشرف

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.