واہ کینٹ میں پاکستان آرڈیننس فیکٹری (پی او ایف) کے ایک پلانٹ میں دھماکا ہوا جس کی زد میں آکر تین ملازمین جاں بحق جبکہ دو زخمی ہو گئے۔اس حوالے سے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ پی او ایف واہ کے ایک پلانٹ میں حادثاتی طور پر دھماکا ہوا ہے۔حادثاتی دھماکا فنی خرابی کی وجہ سے ہوا۔
خیال رہے کہ واہ کینٹ میں زور دار دھماکے کی آواز سنی گئی تھی جس کے بعد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دھماکے کی نوعیت کا تعین شروع کردیا تھا۔ دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ قریبی عمارتوں اور گھروں کے شیشے ٹوٹ گئے تھے۔سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز میں فضا میں سیاہ دھویں کے بادل بلند ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔ اسلام آباد سے پینتالیس کلومیٹر کے فاصلے پر قصبے واہ میں واقع پاکستان آرڈیننس فیکٹریز ملک میں روایتی اسلحے اور گولہ بارود کا سب سے بڑا پیدواری کمپلیکس ہے۔
پی او ایف فیکٹری واہ کینٹ کے بارود سیکشن میں دھماکہ pic.twitter.com/XREmr5Pwss
— Nausheen Yusuf (@nausheenyusuf) August 12, 2021
_____________________________________________________________
پاکستان کا بیلسٹک میزائل ’ غزنوی ‘ کا کامیاب تجربہ، پاک فوج نے ویڈیو جاری کر دی
کرونا وائرس کے وار خطرناک حد تک بڑھنے لگے ، گزشتہ 24گھنٹوں میں 102افراد جاں بحق