پاکستان نے مشکل وقت میں فلسطینی مسلمانوں کی حمایت کی، سربراہ حماس

0

پاکستان نے مشکل وقت میں فلسطینی مسلمانوں کی حمایت کی، سربراہ حماس

پشاور میں جماعت اسلامی نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف اور فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلی نکالی جس سے حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ نے بھی براہ راست خطاب کیا۔حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ نے کہا کہ اسرائیلی جارحیت کے خلاف کامیابی ہماری ہوگی، کامیابی جہاد کی ہوگی اور اس فتح میں پاکستان بھی ہمارے ساتھ ہے۔ فلسطینی عوام اپنے پاکستانی بھائیوں کے شکرگزار ہیں۔ سربراہ حماس نے اپنے خطاب میں فلسطینی مسلمانوں کی حمایت کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان قوم نے مظاہروں کے ذریعے اور پوری قوت سے فلسطین کا ساتھ دیا اور میں امید کرتا ہوں کہ وزیراعظم عمران خان بھی عملی اقدامات اٹھائیں گے اور تمام مسلم ممالک کے سربراہوں کے ساتھ حکمت عملی طے کریں گے۔

واضح رہے کہ جارحیت پسند اسرائیل نے غزہ میں 11 روز تک مسلسل بمباری کی جس کے نتیجے میں 250 سے زائد فلسطینی شہید اور درجنوں عمارتیں تبا ہوگئیں۔ شہید ہونے والوں میں 66 بچے اور درجن سے زائد خواتین بھی شامل ہیں۔

___________________________________________________

ہمارے ساتھ سیاست نہ کریں انصاف دیا جائے ، جہانگیر ترین

پی ڈی ایم کا حکومت کے خلاف ملک گیر جلسوں اور مظاہروں کا اعلان

ستر 70 فیصد آبادی کو ویکسین لگے بغیر کورونا ختم نہیں ہو گا‘ عالمی ادارہ صحت نے خبردار کردیا

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.