پاکستانی نژاد خاتون نے بال عطیہ کر کے عالمی ریکارڈ بنا ڈالا

0

ورجینیا سے تعلق رکھنے والی پاکستانی نژاد خاتون زہاب کمال خان نے منفرد عالمی ریکارڈ بنا ڈالا۔

=

پاکستانی طالبہ نے مشکل امتحان پاس کر کے ورلڈ ریکارڈ بنا ڈالا

زہاب کمال خان نے 6 فٹ 3 انچ کے بال عطیہ کر کے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کروا لیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کی پروفیشنل اسکواش کھلاڑی زہاب کمال خان نے بتایا کہ ان کے والد نے انہیں 13سال کی عمر میں مشورہ دیا تھا کہ وہ اپنے بال کٹوانا چھوڑ دیں اور عالمی ریکارڈ بنانے کی کوشش کریں۔

پاکستانی نژاد خاتون نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا کہ ’میرے والد کے ایک آئیڈیا نے میری زندگی بدل دی، ہمارا 18 سالہ خواب بالآخر سچ ہوگیا، آج میں گنیز ورلڈ ریکارڈ ہولڈر ہوں۔‘

پاکستانی ڈاکٹر کی کتاب دنیا کی بہترین کتب میں شامل

زہاب کمال کا کہنا ہے کہ انہوں نے بال عطیہ کرنے سے پہلے گنیز ورلڈ ریکارڈ انتظامیہ سے گفتگو کی اور انہیں بال عطیہ کرنے کے اپنے ارادے سے آگاہ کیا کیونکہ اس سے قبل اتنے لمبے بال کسی فرد کی جانب سے عطیہ نہیں کیے گئے تھے۔

____________________________________________________________

کراچی: فیکٹری میں آتشزدگی کا مقدمہ مالکان کیخلاف درج

امریکا کا افغانستان میں ڈرون حملہ،کابل ائیرپورٹ پرحملے کے ماسٹر مائنڈ کی ہلاکت کا دعویٰ

کروناوائرس،24گھنٹوں میں 4ہزار سے زائد کیسز رپورٹ، اموات کتنی ہوئیں؟ جانئے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.