پاکستانی نوجوان کا ’ہائی جمپ‘ کا شاندار مظاہرہ، ویڈیو وائرل

0

پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے اور کئی نوجوان سڑکوں اور گلیوں میں اسٹنٹ

دکھاتے نظر آتے ہیں جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوجاتی ہے۔پاکستان کا وہ

ٹیلنٹ جو پوری دنیا میں ملک کا نام روشن کر سکتا ہے وہ دس دس بیس بیس روپے

کے لیے گلیوں میں رُل رہا ہے ۔ ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے

جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سہولیات کے بغیر مقامی کھلاڑی ہائی جمپ کا شاندار

مظاہرہ کررہا ہے۔

مقامی کھلاڑی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئ

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کھلاڑی بغیر کسی سازو سامان کے گھریلو اشیا کا

استعمال کررہے ہیں اور ایک نوجوان ہائی جمپ کا مظاہرہ کررہا ہے۔ یہ جڑانوالہ کی

ایک سڑک کا منظر ہے جہاں پر نرم گدے کی بجائے پتھریلی سڑک پر نوجوان نے ہائی

جمپ کا مظاہرہ کیا۔

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ اگر ان کھلاڑیوں پر محنت کی جائے تو کوئی وجہ نہیں کہ پاکستان اولمپکس میں میڈل نہ جیت سکے۔

                                ___________________________________________________ پاکستان ریلوے میں سفر کیلئے کورونا ویکسی نیشن لازمی قرار دے دی گئی

#سعدرضوی_پرظلم_بندکرو ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

پیپلز پارٹی نے پاکستان تحریک انصاف کی اہم وکٹ اڑا لی

ڈاکو کو قطب کس ولی نے بنایا؟

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.