پاکستان کی آبادی 24 کروڑ سے زائد ہوگئی، ساتویں مردم شماری کا نوٹیفکیشن جاری

0

حکومت نے ساتویں مردم شماری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

 حکومت نے ساتویں مردم شماری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق پاکستان کی مجموعی آبادی 24 کروڑ، 14 لاکھ 99 ہزار 431 ہوگئی ہے۔ شہری آبادی 9 کروڑ، 37 لاکھ 50 ہزار 724 جب کہ دیہی آبادی 14 کروڑ 77 لاکھ 48 ہزار 707 ہے۔جاری نوٹفیکشن کے مطابق پنجاب آبادی کے لحاظ سے سب سے بڑا صوبہ برقرار ہے اور ملک کی مجموعی آبادی کا 50 فیصد اس صوبے میں رہتا ہے۔ پنجاب کی آبادی 12 کروڑ 76 لاکھ 88 ہزار 922 ہوگئی ہے جب کہ سندھ کی آباد 5 کروڑ 56 لاکھ 147 ہے۔خیبر پختونخوا کی آبادی 4 کروڑ 8 لاکھ 56 ہزار 97 جب کہ بلوچستان کی آبادی ایک کروڑ 48 لاکھ 94 ہزار 402 ہوگئی ہے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 23 لاکھ 63 ہزار 863 نفوس بستے ہیں۔نوٹفیکیشن میں ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی ڈویژن کی آبادی 2 کروڑ 3 لاکھ 82 ہزار 881 ظاہر کی گئی ہے جس میں ضلع شرقی آباد کے لحاظ سے سب سے بڑا ضلع ہے جہاں آبادی 39 لاکھ 50 ہزار 31 ہے۔ ضلع وسطی کراچی کی آبادی 38 لاکھ 22 ہزار 325، ضلع کورنگی 31 لاکھ 28 ہزار 971، ضلع غربی 26 لاکھ 79 ہزار 380، ضلع ملیر 24 لاکھ 3 ہزار 959، ضلع جنوبی 23 لاکھ 29 ہزار 764 جب کہ ضلع کیماڑی کراچی کی آبادی 20 لاکھ 68 ہزار 451 ہے۔لاہور ڈویژن کی آبادی کراچی سے زیادہ ہے جہاں دو کروڑ 27 لاکھ 72 ہزار 710 نفوس کی گنتی کی گئی جس میں ضلع لاہور کی آبادی ایک کروڑ 30 لاکھ 4 ہزار 135 ہے۔پشاور ڈویژن کی آبادی ایک کروڑ 35 ہزار 171 ہے جس میں ضلع پشاور کی آبادی 47 لاکھ 58 ہزار 762 ہے جب کہ بلوچستان میں کوئٹہ ڈویژن کی آبادی 42 لاکھ 59 ہزار 163 ہے اور ضلع کوئٹہ کی آبادی 25 لاکھ 95 ہزار 492 ہے۔

______________________________________________________________

انٹر بینک میں ڈالر 5 پیسے بڑھ کر 287.25 کا ہوگیا

ہزارہ ایکسپریس حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 30 ہوگئی ہے جب کہ 100 سے زائد زخمی ہیں

ہزارہ ایکسپریس حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 30 ہوگئی ہے جب کہ 100 سے زائد زخمی ہیں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.