پرویز الہٰی کا گندم کی فراہمی کیلئے وزیرِ اعظم کو خط

0

وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے گندم کی فراہمی کے لیے وزیرِ اعظم شہباز شریف کو خط لکھ دیا۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف کو لکھے گئے خط میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی نے 10 لاکھ ٹن گندم کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔

خط میں انہوں نے پنجاب کو 3 لاکھ میٹرک ٹن گندم کی فوری فراہمی کی درخواست کی ہے۔

وفاق کو بھیجے گئے مراسلے میں درخواست کی گئی ہے کہ وزراتِ نیشنل فوڈ سیکیورٹی اور پاسکو کو ہدایات جاری کی جائیں، بقیہ گندم بھی مرحلہ وار فراہم کی جائے۔

واضح رہے کہ پنجاب گندم کے معاملے پر پہلا مراسلہ 18 جون، دوسرا 19 ستمبر اور تیسرا 4 اکتوبر کو متعلقہ اداروں کو لکھ چکا ہے۔

مونس الہیٰ نے کیا کہا؟

دوسری جانب وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کے صاحبزادے، سابق وفاقی وزیر مونس الہٰی نے ایک بیان کے ذریعے وفاق کو خط لکھنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہباز شریف کی قیادت میں وفاقی حکومت پنجاب کے لوگوں پر ظلم کر رہی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے ہمیں گندم میں اپنا حصہ دینے سے انکار کر دیا ہے، ہمیں گندم درآمد کرنے کی اجازت بھی نہیں دے رہے۔

مونس الہٰی کا یہ بھی کہنا ہے کہ پنجاب میں گندم کا بحران پیدا ہو رہا ہے، امید ہے کہ وفاق کو وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے خط سے اس ضمن میں احساس ہو گا۔

__________________________________________________________________

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.