“پی ڈی ایم قیادت جلسہ گاہ پہنچ گئی”

0

“پی ڈی ایم قیادت جلسہ گاہ پہنچ گئی”

لاہور میں مینار پاکستان کے سائے تلے (پی ڈی ایم) کا جلسہ شروع ہوگیا ہے، پی ڈی ایم کی قیادت جلسہ گاہ پہنچ گئی ہے۔

مریم نواز، بلاول بھٹو زرداری اور مولانا فضل الرحمان سمیت مرکزی قیادت اسٹیج پرموجود ہے، رہنماؤں نے کارکنوں کے نعروں کا ہاتھ ہلا کر جواب دیا۔

‘دوسرے شہروں سے قافلوں کی آمد کا سلسلہ اب بھی جارہی ہے۔

کارکنوں کو مرکزی قائدین کے خطابات کا انتظار ہے۔

جو حکومت مخالف تحریک سےمتعلق اہم فیصلے کو اعلان کریں گے۔

اپوزیشن اتحاد کے جلسے کی سیکیورٹی جمعیت علمائے اسلام (ف) کے کارکنوں کے سپرد کر دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ:
(پی ڈی ایم) جماعتوں کے کارکن دوپہر سے ہی جلسہ گاہ پہنچنا شروع ہوگئے تھے، جلسہ گاہ میں ہر طرف سیاسی جماعتوں کے جھنڈوں کی بہار ہے۔

اس سے قبل مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگ زیب، عطاتارڑ سمیت دیگر نے  جلسہ گاہ پہنچ کر انتظامات کا جائزہ لیا۔

(جے یو آئی) کے رضا کاروں نے مینار پاکستان پر سیکیورٹی کی ذمہ داریاں سنبھالیں، جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کی جانب سے جلسہ گاہ کی سرچ اینڈ سوئیپنگ مکمل کی گئی۔

‘تربیت یافتہ کتوں کی مدد سے بھی جلسہ گاہ اور اسٹیج کا معائنہ کیا گیا۔
جلسہ گاہ میں خواتین کےلیے الگ انکلیوژر بنایا گیا، گریٹر اقبال پارک میں 8 بڑی اسکرین نصب کی گئیں۔

(پی ڈی ایم) کی جانب سے جلسہ گاہ آنیوالے کارکنوں کو قومی شناختی کارڈ ہمراہ رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

پاکستان ڈیمو کریٹک کی قیادت نے موسمی صورتحال کے مطابق چادر، رومال اور مفلر رکھنے کی ہدایت بھی کی۔

ہدایت نامے میں کہا گیا کہ کارکن چھتری اور پانی کی ایک بوتل پاس رکھیں جو پینے اور وضو کےکام آ سکے، جبکہ جلسے کے شرکا مقامی قیادت اور گروپ کےساتھ رابطے میں رہیں۔

ہدایت نامہ میں کہا گیا کہ شرکا ضرورت سے زائد رقم ساتھ نہ لے کر آئیں، شرکا موبائل چارجنگ کا خیال رکھیں اور پاور بنک یا ڈبل بیٹری کا انتظام کریں۔

جلسے کے شرکا جائز قانون کا احترام کریں اور پنڈال سکیورٹی سے تعاون کریں، شرکا توڑپھوڑ، جلاؤگھیراؤ سےاجتناب کریں قومی املاک کی حفاظت کریں۔

تمام پارٹیوں کے سینیٹ امیدواروں کے نام سامنے آگئے،وسیم اکرم ٹکٹ کے خوہشمند

اولیاء کرام کے مزارات ہدایت کا سرچشمہ اور رشد و ہدایت کے مراکز ہیں دیوان احمد مسعود سجادہ نشین بابا فرید گنج شکر

“پی ڈی ایم قیادت جلسہ گاہ پہنچ گئی”

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.