پی ڈی ایم چاہتی ہے فوج حکومت گرائے ، عمران خان

0

پی ڈی ایم چاہتی ہے فوج حکومت گرائے ، عمران خان

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ خود کو جمہوری کہنے والی پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ فوج کو کہہ رہی ہے کہ حکومت گرا دو ‘این آراونہ ملنے پر یہ لوگ حکومت گرانے کیلئے کچھ بھی کرنے کوتیارہیں ‘ان کی جنگ ذاتی مفادات کیلئے ہے ‘ ان کے اربوں ڈالر باہر پڑے ہیں‘ ان کی ساری چوریاں سامنے آ رہی ہیں‘ انہیں ڈر ہے حکومت پیسے واپس لے آئے گی۔ ان کی کوشش ہے کہ کسی طرح حکومت گرادیں‘قیام پاکستان کے بعد نظام بدلنے کے لئے سب سے بڑی جدوجہد اس وقت جاری ہے‘مافیا اس کی ناکامی کے لئے کوشاں ہے تاہم یہ جدوجہد ہماری نسلوں کے لئے اہم ہے‘ پہلے بیروزگاری اورآئی ایم ایف کا دباؤتھا‘برا وقت نکل گیا۔ اب معاشی ترقی‘ دولت میں اضافے اور نوجوانوں کو نوکریاں دینے کا وقت ہے‘ جیسے ہی ہم حکومت میں آئے توکہا گیا کہاں ہے نیا پاکستان؟ لیکن ہم نے ڈھائی سال بہت صبر سے گزارا، میڈیا نے بھی تاثر دیا کہ بٹن آن کرکے نیا پاکستان بن جائیگا‘میرے اپنے لوگوں کو مشکل وقت سے گزرنا پڑا ‘آنے والے دنوں میں قوم کو مزید خوشخبریاں دیتا رہوں گا۔ کسانوں کے لئے جو پیکج لارہے ہیں اس سے 60 کی دہائی کا انقلاب ایک بار پھر آئے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو لودھرا ں تا ملتان شاہراہ کی اپ گریڈیشن و بحالی کے منصوبے کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ جب ہماری حکومت آئی تو پہلے ہفتہ ہی یہ سوال اٹھانا شروع ہو گئے کہ کہاں ہے نیا پاکستان اور حکومت کی ناکامی کی باتیں شروع ہو گئیں، ہم نے اڑھائی سال بڑے صبر سے گزارے، اپوزیشن کے بارے میں علم تھاکہ این آ ر او ملنے تک تنقید جاری رکھے گی، میڈیا میں بھی ہمارے اوپرتنقید ہو رہی تھی،یہ بہت مشکل وقت تھا جس سے گزرنا پڑا، ہر روز ہم پر تنقید کی جاتی تھی، میڈیا نے یہ تاثر دیا تھاکہ کوئی بٹن دبانے سے نیا پاکستان بن جائے گا۔  وزیراعظم نے کہا کہ تبدیلی جدوجہد سے آتی ہے،قائد اعظم کی جدوجہد کو دیکھیں تو اس میں بھی نشیب و فراز آتے رہے، ایک وقت وہ دلبرداشتہ ہو کر برطانیہ چلے گئے۔   کے بعد پاکستان کا نظام بدلنے اور مافیا سے آزادی کے لئے یہ بڑی جدوجہد ہے‘یہ قانون کی حکمرانی کی جدوجہد ہے،اس سے ہی معاشرے نے بدلنا ہے، طاقتور کو قانون کے تابع کرنا ہے۔ سارے خوشحال ممالک میں قانون کی حکمرانی ہے، وہاں کوئی قبضہ مافیا، چینی مافیا اور سیاسی مافیا نہیں۔ پی ڈی ایم اپنے آپ کو جمہوری کہتی ہے لیکن فوج کو کہتی ہے کہ حکومت گرادو ، ان کی جنگ ذاتی مفادات کی جنگ ہے  

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

 سندھ حکومت پانی چوری کرنے والے وڈیروں کی سرپرستی کر رہی ہے ، فردوس عاشق اعوان کا الزام 

تمام شہریوں کو ویکسین لگنے تک پابندیاں ختم نہیں ہونگی ، ڈاکٹر فیصل سلطان

پاکستان ماحولیات کے عالمی دن کی آج میزبانی کر رہا ہے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.