عوام کی آمدنی بڑھی، روزانہ 1000 تارکین وطن اکائونٹ کھلوا رہے ہیں، گورنر اسٹیٹ بینک

0

گورنرا سٹیٹ بینک رضا باقر نے کہا ہے کہ میکرو اکنامک انڈیکیٹرز خراب ہونے کی وجہ سے آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑا ، آئی ایم ایف پروگرام کےلیے مشکل فیصلے لینا پڑتے ہیں، جون 2019 سے مارچ 2020 تک آئی ایم ایف کے پروگرام پر عمل کیا اور معیشت کو مستحکم کیا،اس دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ 30 فیصد بڑھی ،گزشتہ مالی سال معاشی ترقی کی رفتار 4 فیصد رہی، 4فیصد جی ڈی پی گروتھ کا مطلب ہے کہ افراط زر سے 4فیصد زیادہ رفتار پر لوگوں کی آمدنی بڑھی ہے، روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں 2 لاکھ 40 ہزار بیرون ملک مقیم پاکستانی اپنے اکاؤنٹس کھول چکے ہیں اور اس میں 2.3 ارب ڈالر آچکے ہیں ،یومیہ ایک ہزار تارکین وطن اکاؤنٹ کھلوا رہے ہیں، اگرایکس چینج ریٹ بروقت تبدیل نہ ہوتا تو کرنٹ اکائونٹ خسارہ بہت زیادہ بڑھ جاتا ہے، ڈیجیٹائزیشن ملک میں تیزی سےاپنایا جارہا ہے ،موبائل فون کے ذریعے لین دین سالانہ 100 فیصد کی شرح سے بڑھ رہی ہے، کچھ عرصے بعد سیل فون نمبر کے ذریعے ایک دوسرےکو ادائیگی کی جاسکے گی۔ پاکستان کی حقیقی جی ڈی پی گروتھ پانچ فیصد ہوگی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو لیڈرز ان بزنس سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہاہے کوئی بھی قوم صرف وسائل کے بنیاد پر ترقی نہیں کر سکتی ،قومیں عقل اور دانش پر بنتی ہیں،دنیا میں مارے جانے والے لوگوں کی تعداد چنگیز خان اور ہلاکو خان کے دور کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہیں، ہمیں ان وجوہ کا جائزہ لینے کی ضرورت ہے جو انسانیت کو اس طرح کی تباہی کی طرف لے جارہی ہیں، آج کے دور میں کارپوریٹ سماجی ذمہ داری کا تصور تیزی سے ابھر رہا ہے جس کے ذریعے معاشرے اور لوگوں کی خدمت کی جارہی ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد نے کہا کہ قیادت کے لئے ہمت، حوصلہ اور قسمت کا ہونا ضروری ہے،کسی لیڈر کی کامیابی یا ناکامی کا دارومدار ان تین چیزوں پر ہوتا ہے،افغانستان کے اندر بھارت نے اربوں ڈالر کی فنڈنگ کی لیکن قسمت نے اس کا ساتھ نہیں دیا، جب قسمت ساتھ نہ دے تو پیسوں سے بھی کچھ نہیں ہوتا، کشمیر کا مسئلہ حل ہو جاتا ہے تو شاید کل ہی بھارت کیساتھ ہمارے تعلقات بہتر ہو جائیں، 20 سال یہ کوشش کی گئی کہ پاکستان کو خطےکی لیڈر شپ سے محروم کیا جائے ، لیکن اب خطے میں فیصلے کے لیے پاکستان کی جانب دیکھا جارہا ہے ، پاکستان خطے کی فیصلہ سازی میں عالمی کھلاڑی بن گیا ہے۔

_____________________________________________________________

کیا امریکی صدر جو بائیڈن کے خاندان کا تعلق ہندوستان سے ہے

نواز شریف کو جعلی ویکسین ہی نہیں لگی بلکہ جعلی مقدمہ بھی بنا ہے، طلال چوہدری

حقیقت یہ ہے کہ مافیاز کابینہ میں بیٹھے ہیں، حافظ حمد

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.