پرویز مشرف کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جا سکتا: پرویز الہٰی

0

سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے پرویز مشرف کے انتقال پر گہرے دکھ و رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان آرمی اور ملک کے لیے ان کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔

پنجاب (اردوخبریں نیوزڈیسک ) سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے انتقال پر گہرا دکھ اور رنج و غم ہے۔

پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ بیگم صہبا مشرف، بیٹے بلال مشرف اور بیٹی عائلہ مشرف کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

واضح رہے کہ سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف 79 برس کی عمر میں دبئی میں انتقال کر گئے۔

ذرائع کے مطابق جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف طویل عرصے سے امریکن اسپتال دبئی میں زیرِ علاج تھے۔

__________________________________________________________________

پنجاب میں ڈپٹی کمشنرز سمیت 64 افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری

پنجاب میں ڈپٹی کمشنرز سمیت 64 افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری

آئی ایم ایف نے پاکستانی معیشت کیلئے بڑے خطرات کی نشاندہی کردی

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.