حمزہ شہباز کےحلف کےخلاف درخواستیں سماعت کیلئے منظور

0

لاہور ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کو عہدے سے ہٹانے اور نئے الیکشن کرانےکی درخواستیں سماعت کیلئے منظور کر لیں۔

حمزہ شہباز سمیت تمام فریقین کو 25 مئی کے لیے نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔

چیف جسٹس امیر بھٹی نے ریمارکس دیئے کہ سوال یہ ہے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ کب سے لاگو ہو گا، دیکھنا یہ ہے کہ کیا جو اقدامات ہو گئے وہ بھی کالعدم ہو سکتے ہیں؟

واضح رہے کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہیٰ نے وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

پرویز الہٰی کی درخواست میں حمزہ شہباز اور دیگر کو فریق بنایا گیا۔

پرویز الہٰی کی دائر درخواست کے متن میں کیا تحریر ہے ؟

پرویز الہٰی کا درخواست میں کہنا ہے کہ حمزہ شہباز نے وزیر اعلیٰ منتخب ہونے کیلئے مطلوبہ ووٹ نہیں لیے۔

درخواست کے متن میں تحریر ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں حمزہ شہباز کے پاس مطلوبہ نمبرز نہیں۔

پرویز الہٰی کا درخواست میں مزید کہنا ہے کہ ڈپٹی اسپیکر نے حمزہ شہباز کو بلاجواز وزیراعلیٰ کے انتخاب میں کامیاب قرار دیا۔

انہوں نے متن میں استدعا کی ہے کہ درخواست کے حتمی فیصلے تک حمزہ شہباز کو بطور وزیر اعلیٰ کام سے روکا جائے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ حمزہ شہباز کا بطور وزیر اعلیٰ حلف کالعدم قرار دیا جائے اور حمزہ کو ہٹا کر وزیر اعلیٰ پنجاب کے نئے الیکشن کے لیے ہدایات جاری کی جائیں۔

__________________________________________________________________

خیرپور سے دھماکہ خیز مواد کراچی اسمگلنگ کی کوشش ناکام

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.