پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پھر سے اضافے کی تیاریاں شروع
یکم جنوری سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پھر اضافے کا امکان
ذرائع کا کہنا ہے کہ یکم جنوری سے پیٹرول 2 روپے 76 پیسے فی لیٹر جب کہ ڈیزل کی قیمت 3 روپے 12 پیسے فی لیٹر تک بڑھ سکتی ہے۔
اوگرا نے یکم جنوری سے 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کر دی۔