پاکستان میں بھارتی میزائل گرنے کا واقعہ، فلپائن نے بھارت سے وضاحت مانگ لی

0

بھارتی براہموس میزائل کے خریدار فلپائن نے بھارت کی جانب سے پاکستان پر غلطی سے میزائل فائر ہونے کے بعد بھارت سے وضاحت مانگ لی۔بھارتی میڈیا کے مطابق فلپائن کے وزیر دفاع نے دارالحکومت منیلا میں بھارتی سفیر کو طلب کیا اور براہموس میزائل کی کارکردگی سے متعلق وضاحت مانگی۔ بھارتی سفیر نے فلپائن کے سیکریٹری دفاع کو بتایا کی میزائل سسٹم میں کوئی تکنیکی مسئلہ نہیں تھا اور اس سلسلے میں تحقیقات جاری ہیں۔
رپورٹ کے مطابق بھارتی سفیر نے میزائل واقعے کی تحقیقات مکمل ہونے پر رپورٹ فلپائن سے شیئر کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق فلپائن نے بھارت سے براہموس میزائل کی 375 ملین ڈالر کی تین بیٹریاں خریدنے کا معاہدہ کیا ہوا ہے۔

یاد رہے کہ نو مارچ کو بھارت کی طرف سے پاکستان کی حدود میں میزائل فائرہوا تھا، بھارتی وزرات دفاع نے اعتراف کیا تھا کہ میزائل تکنیکی خرابی کے باعث غلطی سے فائر ہوا۔

اس حوالے سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ پاکستان میں گرنے والا میزائل براہموس میزائل تھا تاہم اس حوالے سے بھارت کی جانب سے تصدیق نہیں کی گئی، شاید یہی وجہ فلپائن کی پریشانی کی وجہ بھی ہے۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سیکیورٹی ڈائیلاگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت کی جانب سے 9 مارچ کو پاکستان میں داغا گیا سوپر سونک میزائل ہمارے لیے شدید تشویش کا باعث ہے۔
جنرل قمرجاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ یہ پہلی دفعہ دیکھا گیا ہے کہ ایک جوہری قوت رکھنے والی قوم نے دوسری جوہری قوت پر ایک سپر سونک میزائل پھینکا ہے اور ہمیں اس بات پر بھی تشویش ہے کہ بھارت نے فوری طور پر میزائل گرنے کے حوالے سے پاکستان کو کیوں آگاہ نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ بین الاقوامی برادری کو یہ احساس ہونا چاہیے کہ اس واقعے میں پاکستان کو اپنے شہریوں کے جانی نقصان کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے، پاکستان چاہتا ہے کہ اس معاملے کی تحقیقات کی جائے اور بھارت اس سے متعلق تمام تر شواہد فراہم کرے۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

آئین سے غداری کا مرتکب نہیں ہوسکتا،میں نے قاسم سوری بننے سے انکار کردیا

مجھے شاید بنی گالہ کے موکلوں نے یہاں تک پہنچایا ‘عظمیٰ کاردار

ڈپٹی اسپیکر رولنگ کیس ؛ قومی سلامتی کمیٹی برائے پارلیمان کے منٹس سپریم کورٹ میں پیش

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.