وزیر اعظم عمران خان پر قاتلانہ حملے کا منصوبہ سامنے آیا ہے، فواد چوہدری

0

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان پر قاتلانہ حملےکا منصوبہ سامنے آیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں فواد چوہدری  نے بتایا کہ سیکیورٹی ایجنسیوں نے رپورٹ کیا ہے کہ وزیر اعظم پر قاتلانہ حملے کا منصوبہ سامنے آیا۔

انہوں نے کہا کہ ان رپورٹس کے بعد حکومتی فیصلے کے مطابق وزیراعظم کی سیکیورٹی میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا نے بھی دعویٰ کیا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کی جان کو خطرہ ہے اور انہیں قتل کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ ا

یک انٹرویو میں فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ عمران خان کو کئی مرتبہ کہا کہ جلسے میں بلٹ پروف شیشہ لگانے دیں مگر وزیر اعظم نے کہاکہ جب میری موت لکھی ہوگی چلا جاؤں گا۔

__________________________________________________________________

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.