نائیجیریا میں طیارہ گر کر تباہ، آرمی چیف شہید

0

نائیجیریا میں طیارہ گر کر تباہ، آرمی چیف شہید

 نائیجیریا میں طیارہ گر کر تباہ ہوا جس کے نتیجے میں آرمی چیف شہید ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق آرمی چیف لیفٹننٹ جنرل ابراہیم اتاہیرو شمالی ریاست کاڈونا کے

سرکاری دورے کے دوران جہاز گر کر تباہ ہونے کے واقعے میں شہید ہوگئے۔ کاڈونا

کو گذشتہ چند ماہ سے سیکیورٹی چیلنجز کا سامنا ہے۔  نائیجیریا کی فضائیہ نے اپنے

بیان میں کہا کہ طیارہ کاڈونا ایئرپورٹ کے قریب گر کر تباہ ہوا جس کے محرکات

معلوم کرنے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ ابوجا ایئرپورٹ کے بالکل باہر نائیجیرین

ایئر فورس کا چھوٹا مسافر طیارہ انجن بند ہونے کے باعث گر کر تباہ ہونے کے واقعہ

کے تین ماہ بعد پیش آیا، اس واقعہ میں جہاز میں سوار تمام 7 افراد شہید ہوگئے

تھے۔

نائیجیریا کے صدر محمد بُحاری نے شدت پسندوں اور دیگر مسلح گروپوں کی طرف

سے پرتشدد واقعات پر سالوں سے تنقید کے بعد جنوری میں ابراہیم اتاہیرو کا دیگر

ملٹری سربراہان کے ساتھ تقرر کیا تھا۔

 نائیجیریا کی فوج کے حوالے سے کہا گیا کہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب طیارہ خراب

موسم میں اترنے کی کوشش کر رہا تھا۔ واقعہ میں جہاز کے عملے سمیت دیگر 10

افسران بھی ہوئے۔ نائیجیریا کے صدر محمد بُحاری نے واقعہ پر افسوس کا اظہار

کرتے ہوئے شہید افراد کے اہل خانہ سے تعزیت بھی کی۔

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

تیس 30سال سے زائد عمر کے افراد کی ویکسی نیشن کا آغاز کردیا گیا

صوبہ سندھ میں مزید دوہفتے کا سخت لاک ڈاﺅن لگانے کا اعلان کر دیا ، کیا کیا بند اور کیا کیا کھولا رہے گا

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.