وزیراعظم کی ایف آئی اے کو جہانگیرترین کیخلاف تحقیقات مکمل کرنے کی ہدایت

0

وزیراعظم کی ایف آئی اے کو جہانگیرترین کیخلاف تحقیقات مکمل کرنے کی ہدایت

 وزیراعظم عمران خان نے ایف آئی اے کو میرٹ پر جہانگیرترین کیخلاف تحقیقات مکمل کرنے کی ہدایت کردی، معاون خصوصی شہزاد اکبر نے ایف آئی اے کو وزیراعظم کو پیغام پہنچایا کہ جہانگیر ترین کیخلاف بغیر کسی دباؤ تحقیقات مکمل کی جائیں، ایف آئی اے جو مقدمات درج کیے ہیں انہیں ثابت کرنے کیلئے اقدامات کیے جائیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق معاون خصوصی احتساب شہزاد اکبر کے دورہ ایف آئی اے کی اندرونی کہانی سامنے آئی ہے جس کے تحت معاون خصوصی شہزاد اکبر نے ایف آئی اے کی تحقیقاتی ٹیم کو وزیراعظم کا پیغام دیا ہے کہ جہانگیر ترین کیخلاف کیسز کی تحقیقات بغیر کسی دباؤ مکمل کی جائیں۔ اس موقع پر ڈائریکٹر ایف آئی اے ڈاکٹر رضوان نے جہانگیرترین کیخلاف کیسز کی تحقیقات پر شہزاد اکبر کو بریفنگ بھی دی۔
شہزاد اکبر نے ایف آئی اے حکام کو وزیر اعظم کا پیغام دیا کہ ایف آئی اے نے جو مقدمات درج کیے ہیں انہیں ثابت کرنے کیلئے تمام اقدامات اٹھائے جائیں، وزیراعظم نے ایف آئی اے پر اعتماد کرکے بڑے کیسز کی انکوائری سونپی ہے۔ اب وزیراعظم کو مایوسی کا سامنا کرنے کی بجائے کیسز کو ثابت کریں اور ذمہ داروں کو سزائیں دلوائیں۔دوسری جانب اسلام آباد ہائیکورٹ نے جہانگیر ترین کیخلاف ایف آئی اے کی تین ایف آئی آرز معاملے پر شہری کی درخواست کو ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کردیا۔
فہد شاہد نامی شہری کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست پر سماعت چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کی۔ چیف جسٹس نے ڈپٹی اٹارنی جنرل طیب شاہ کو ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ آپ کیس کو پڑھ لیں اور عدالت کی معاونت کریں۔ چیف جسٹس نے کہاکہ کیا آپ نے درخواست پڑھ لی۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل طیب شاہ نے کہاکہ جی درخواست ہے توکی سی ہے، درخواست گزار متاثرہ فریق بھی نہیں ہے۔ چیف جسٹس نے کہاکہ لوگ کس طرح کی درخواست عدالت لا کر عدالتی وقت خراب کرتے ہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہزاروں کیس التواء کا شکار ہیں۔ بے بنیاد درخواست پر چیف جسٹس برہم ہوگئے اور کہاکہ کرمنل پروسیڈنگز لاہور میں چل رہیں جن کا ہمارے دائرہ کار سے تعلق نہیں۔

___________________________________________________

پاکستان میں تیار کی جانے والی کورونا ویکسین کے عام استعمال کی اجازت دے دی گئی

کورونا وائرس کا آغاز،چین اور امریکا کے درمیان تنازع نے دوبارہ شدت پکڑ لی

سردار عبدالرحیم نے ضلع ساؤتھ میں زکریا حسین کی جگہ شاہد اقبال کو صدر بنادیا-

پاکستان میں امریکی اڈے کے قیام کی خبروں پر افغان طالبان کا ردعمل آگیا

سابق ٹیسٹ کرکٹر اعزاز چیمہ کے والد انتقال کرگئے

لیگی ایم پی اے پنجاب اسمبلی کی سیڑھیوں سے گرکر زخمی ہوگئے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.