وزیراعظم کا عمران خان کی فول پروف سیکیورٹی یقینی بنانے کا حکم

0

وزیراعظم شہباز شریف نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی فول پروف سیکیورٹی یقینی بنانے کا حکم دیا ہے۔

شہباز شریف نےسابق وزیراعظم کو سیکیورٹی تھریٹ کی اطلاع پر وزارت داخلہ کو ہدایات جاری کی ہیں۔

وزیراعظم نے وزیر داخلہ رانا ثنا اللّٰہ کو ذاتی نگرانی کرنے اور احکامات پر عملدر آمد یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف  کے احکامات پر وزارت داخلہ حرکت میں آگئی۔

دوسری جانب پنجاب حکومت نے سابق وزیر اعظم عمران خان کو صوبے میں نقل و حرکت کے دوران فول پروف سیکیورٹی اور بلٹ پروف گاڑی فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس کے علاوہ ڈی سی لاہور نے عمران خان کو مینار پاکستان نہ جانے کا مشورہ دیا تھا۔

خیال رہے کہ وفاقی وزارت داخلہ کی طرف سے 16اپریل کو تھریٹ الرٹ جاری کیا گیا تھا جس میں خدشہ ظاہرکیا گیا کہ ملک دشمن انٹیلی جنس ایجنسیوں کی طرف عوامی اجتماعات کے موقع پرسابق وزیر اعظم عمران خان پر حملوں کا خدشہ ہے۔ 

__________________________________________________________________

مفتی تقی عثمانی نے سربراہ افغان طالبان ملا ہیبت اللہ کو خط لکھ دیا

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.