وزیراعظم اپنے مشیروں سے محتاط رہیں: پرویز الہٰی

0

اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی نے وزیرِ اعظم عمران خان کو اپنے مشیروں سے محتاط رہنے کا مشورہ دے دیا۔

جاری کیے گئے ایک بیان کے ذریعے انہوں نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان سے درخواست ہے کہ وہ اپنے مشیروں سے محتاط رہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے مجھے میڈیا ہاؤسز اور حکومت کے درمیان پیکا آرڈیننس کے حوالے سے معاملات سلجھانے کا ٹاسک دیا ہے۔

ق لیگی رہنما نے کہا کہ چند اخبارات اور میڈیا ہاؤسز کے اشتہارات بند کرنے پر تشویش ہے، یہ پابندی بظاہر پیکا آرڈیننس کے تناظر میں لگائی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سرکاری اشتہارات عوام کے پیسے ہیں، جو مخصوص اخبارات اور چینلز کو نشانہ بنانے کے لیے استعمال نہیں کیے جانے چاہئیں۔

چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ حیرانگی ہے کہ تحریکِ انصاف کی طرف سے میڈیا ہاؤسز کو کیوں نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان کے مشیر غلط بیانی سے حکومت اور میڈیا کے درمیان خلیج حائل کر رہے ہیں، تحریکِ انصاف کے ممبران کو میڈیا میں جانے سے روکنے کی اطلاعات ہیں۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی ارکان کو مخصوص چینلز میں نہ جانے دینے کے معاملے پر تشویش ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پابندی کے باعث پی ٹی آئی اپنا نقطۂ نظر متوازن طریقے سے عوام کے سامنے نہیں رکھ پائے گی۔

چوہدری پرویز الہٰی نے یہ بھی کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان اور پارٹی قیادت فیصلے پر نظرِ ثانی کریں، آزادیٔ اظہارِ رائے جمہوریت کا حسن ہے۔

_________________________________________________________

عمران خان کے پاس 3 دن ہیں استعفیٰ دیں، گھر چلے جائیں، بلاول بھٹو

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.