ن لیگ کو عوامی عدالت سے فرار نہیں ہونے دیں گے: فواد چوہدری

0

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کا پیچھا کریں گے، اسے عوام کی عدالت سے فرار نہیں ہونے دیں گے۔

 فواد چوہدری نے کہا ہے کہ امید ہے کہ ن لیگ انتخابات سے بھاگنے کے لیے الیکشن کمیشن کا استعمال نہیں کرے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈر یہ ہے کہ اپنے پارٹنرز کی مدد سے ن لیگ عوام کی عدالت سے بھی مفرور نہ ہو جائے۔

فواد چوہدری کا یہ بھی کہنا ہے کہ جمہوریت میں عوام کو حتمی فیصلوں کا اختیار ہے، اس حق کو تسلیم کیا جائے

__________________________________________________________________

کسی کی کوشش ہے کہ پاکستان ڈیفالٹ کر جائے، وزیرِ اعظم شہباز شریف

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.