پولیس افسران ڈی ایچ اے میں شہریوں کے سوشل ایشوز پر توجہ دیں اور ان کے مسائل حل کریں۔

0

پولیس افسران ڈی ایچ اے میں شہریوں کے سوشل ایشوز پر توجہ دیں اور ان کے مسائل حل کریں۔ ڈی آئی جی ساؤتھ شرجیل کھرل

ڈی آئی جی ساؤتھ شرجیل کھرل کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ساؤتھ آپریشن/ انویسٹیگیشن کے افسران کا اھم اجلاس۔
اجلاس میں اسٹرٹ کرائم۔ ہاوس رابری کے سدباب اور موثر پیٹرولنگ و اھم مقامات پر ناکہ بندیوں۔ اسٹریٹ کرمنلز کو گرفتار کرنے اور ان پر کڑی نظر رکھنے کے لیے اسپیشل ٹمیں بنانے کے احکامات ڈی ائی جی ساؤتھ نے جاری کئے۔
دوران اجلاس اسٹریٹ کرائم ۔شاپ رابری اور ہاوس رابری کے اھم کیسس کے شواھد اور ابتک کی تفتیش کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ڈی ائی جی ساؤتھ نے ناقص کارکردگی پر تفتیشی افسر کو ریورڈ اور سسپینڈ کرنے کے احکامات جاری کیے۔جبکہ کچھ افسران کو شوکاز نوٹس جاری کیے۔اچھی کارکردگی دیکھانے والے افسران کو ریواڈ اور تعریفی اسناد دینے کا بھی اعلان کیا۔ ایس ائی اوز کو ہدایات کی گئی کہ پچھلے دوسال کے دوران ہاوس رابری میں ملوث ملزمان کا سا بقہ ریکارڈ جمع کریں۔اور اس پر بھر پور ورک کریں۔
ڈی ائی جی ساؤتھ نےانویسٹیگیشن وآپریشن کے افسران کو ہدایات جاری کی کہ وہ ساتھ مل کر بیٹھے اور ان ٹریس مقدمات میں محنت کریں ملوث ملزمان کو جلد از جلد قانون کے کٹہرے میں لائیں۔
ڈی آئی جی ساؤتھ نے افسران کو ہدایات دی کہ وہ اپنی ایڈمینسٹرشن کو درست کریں اور پولیس ناکے/ پیٹرولنگ شہریوں کی حفاظت کے لیے ہیں۔ اس بات کا خاص رکھیں کہ ٹریفک کی روانی ہرگز متاثر نہ ہو۔ ٹریفک پولیس کے ساتھ مل کر کام کریں ان کی مدد کریں۔ کمرشل ایریاز اور سی ویو پر سیفٹی اور سیکورٹی کو الرٹ رکھیں۔ تعینات نفری کو اچھی طرح بریف کریں۔
ڈی ائی جی ساؤتھ نے ڈی ایچ اے میں سروے کرانے کی ہدایت بھی کی خصوصاً اسکولوں کے اطراف اور خالی بنگلوں اور چوکیداروں کے کوائف جمع کرنے کے احکامات جاری کیے ۔
پنجاب کالونی ۔ پی این ٹی کالونی شیری جناح کالونی اور قیوم اباد کے علاقوں میں کومبنگ آپریشنز کرنے کے احکامات بھی جاری کیے گئے ۔
ڈی آئی جی ساؤتھ نے افسران کو ہدایت کی کہ شہریوں کے ساتھ رابطے میں رہیں اور ان کے سوشل ایشوز حل کرنے میں ان کی بھرپور مدد کریں۔۔
سی سی ٹی وی فوٹیج لینے کی ذمہ داری متعلقہ ایس ایچ اوز کی ہے۔اس حوالے سے ایک الگ ٹیم بنائیں ایس ڈی پی اوز ان کی مانیٹرنگ کریں گے ۔
کلفٹن ڈویژن کے افسران کو خصوصی ہدایت کی گئی کہ وہ بینک مینجرز کے ساتھ میٹنگز کریں۔ ان کو سیفٹی اور سیکورٹی کے حوالے سے بریف کریں۔ ان کے ساتھ واٹس ایپ گروپ کے ذریعے رابطے میں رہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.