پولیس نے عامر لیاقت کی بغیر پوسٹ مارٹم تدفین رُکوا دی

0

پولیس نے عامر لیاقت کی میت کے پوسٹ مارٹم کے بغیر تدفین رُکوانے کا فیصلہ کیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ایم این اے عامر لیاقت کی موت کی وجہ جاننا ضروری ہے۔

پولیس کی جانب سے سرد خانے کو عامر لیاقت کی میت بریگیڈ تھانے کے سپرد کرنے کا کہا گیا ہے۔

پولیس نے ہدایت کی ہے کہ بریگیڈ تھانے کے علاوہ عامر لیاقت کی میت کسی اور کے سپرد نہ کی جائے۔

پولیس کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ اگر میت کسی اور کو دی گئی تو قانونی کارروائی کی جائے گی۔

دوسری جانب کراچی میں عبداللّٰہ شاہ غازی کے مزار کے احاطے میں عامر لیاقت کی قبر کی تیاری جاری ہے، ان کی نماز جنازہ آج بعد نماز جمعہ جامع مسجد عبداللّٰہ شاہ غازی میں ادا کی جائے گی۔

واضح رہے کہ ممتاز ٹی وی اینکر، رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت گزشتہ روز قضائے الہٰی سے انتقال کرگئے تھے۔

__________________________________________________________________

عامر لیاقت کی نماز جنازہ اور تدفین سے متعلق اعلان کردیا گیا

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.