مزید منحرف اراکین سے متعلق غور کیلئے سیاسی کور کمیٹی اجلاس جاری

0

وزیر اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت  سیاسی کور کمیٹی کا اجلاس شروع ہوگیا، اجلاس میں مزید منحرف ہونے والے اراکین سے متعلق غور کیا جائے گا۔

وزیر اعظم ہاؤس میں جاری سیاسی کور کمیٹی اجلاس میں اسپیکر اسد قیصر، ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری شریک ہیں۔

اس کے علاوہ گورنر سندھ، وزیراعلیٰ کے پی،وفاقی وزراء شیخ رشید، اسد عمر ، شفقت محمود، شیریں مزاری، غلام سرور خان، علی امین گنڈاپور اور  فواد چوہدری بھی اجلاس میں شریک ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم ہاؤس میں آج طلب کیے گئے سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں مزید منحرف ہونے والے اراکین سے متعلق غور کیا جائے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں تحریک عدم اعتماد سے متعلق مشاورت کی جائے گی اور حکومتی حکمت عملی پر غور بھی ہوگا۔

_______________________________________________

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.