پنجاب کے 20حلقوں میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ کل ہوگی، 175 امیدواروں میں مقابلہ ہوگا، ن لیگ اور تحریک انصاف کا امتحان ہوگا۔

0

پنجاب میں ضمنی انتخابات کے لیے پریزائڈنگ افسران پولنگ کا سامان لینے متعلقہ پولنگ اسٹیشن پہنچنے لگے۔

صوبے میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے فوج اور ایف سی کے جوان تعینات ہوں گے۔

ضمنی انتخابات کے لیے پرجوش انتخابی مہم رات 12 بجے ختم ہوچکی ہے۔

بیلٹ پیپرز کی ترسیل ریٹرننگ افسران تک کردی گئی ہے، الیکشن کمیشن

ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ بیلٹ پیپرز کی ترسیل ریٹرننگ افسران تک کردی گئی ہے، آج الیکشن مٹیریل ریٹرننگ افسران کے دفاتر سے پریذائیڈنگ افسران کے حوالے کیا جائے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ پولنگ کا مواد سیکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ پولنگ اسٹیشنوں تک پہنچایا جائے گا، پولنگ اسٹیشنوں پر پولیس کے جوان تعینات ہوں گے، جبکہ رینجرز حلقوں میں گشت کرے گی، آرمی اسٹینڈ بائی پوزیشن پر ہوگی۔

لاہور کے 4 حلقوں میں ضمنی الیکشن کل ہوگا

لاہور کی بات کی جائے تو وہاں 4 حلقوں میں کل ضمنی الیکشن ہوں گے، پی پی 158 میں 251 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں، پی پی 167 میں 140 پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں، جبکہ پی پی 170 میں 78 پولنگ اسٹیشن ہیں۔

سیکرٹری الیکشن کمشن عمر حمید 3 دن لاہور کیمپ آفس میں بیٹھیں گے، آج شام ریٹرننگ افسران کے دفاتر سے پولنگ سامان ایشو ہوگا، پولیس کی نگرانی میں سامان پولنگ اسٹیشنز میں پہنچایا جائے گا۔

ذرائع الیکشن کمیشن کا بتانا ہے کہ صوبائی الیکشن کمشنر سعید گل کل مختلف پولنگ اسٹیشنز کا دورے کریں گے، ضمنی انتخاب میں 50 ہزار کے قریب پولیس اہلکار ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔

الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق پنجاب کے 20 حلقوں میں پولنگ اسٹیشنوں کی کل تعداد 3 ہزار 131 ہے،  676 انتہائی حساس، 1194 حساس اور 1271 نارمل پولنگ اسٹیشن ہیں۔

حساس پولنگ اسٹیشنوں پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب، ذرائع الیکشن کمیشن

ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنوں پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے گئے ہیں، پولیس اور رینجرز کی نفری حساس،انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنوں پر ڈیوٹی سر انجام دے گی۔

الیکشن کمیشن ذرائع نے کہا ہے کہ پنجاب کے 20 حلقوں میں 45 لاکھ 79 ہزار 898 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

ذرائع الیکشن کمیشن نے مزید بتایا کہ پنجاب ضمنی انتخابات کے لیے 24 لاکھ 60 ہزار 206 مرد ووٹرز ہیں، 21 لاکھ 19 ہزار 692 خواتین ووٹرز حق رائے دہی استعمال کرینگی۔

پولنگ ایجنٹس پریذائیڈنگ افسران سے دستخط شدہ فارم 45 اور فارم 46 کی کاپی حاصل کریں، الیکشن کمیشن نے پولنگ عمل کی نگرانی کیلئے کنٹرول روم قائم کردیے ہیں، کنٹرول رومز میں پولنگ کے عمل کی نگرانی اور شکایات وصول کی جائیں گی۔

سوشل میڈیا پر نفرت انگیز پھیلانے والا گرفتار ہوگا-صوبائی حکومت سندھ

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.