پیپلزپارٹی کو ڈی چوک پر جلسے کی اجازت مل گئی

0

پیپلزپارٹی کو اسلام آباد کے ڈی چوک پر جلسے کی اجازت مل گئی، ضلعی انتظامیہ نے جلسے کیلئے این او سی جاری کردیا۔

اجازت نامے میں کہا گیا ہے کہ جلسہ آج شام 4 بجے سے شروع ہوگا اور رات 8 بجے تک ختم کرنا ہوگا۔

اجازت نامے کے مطابق نجی اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچا تو اس کی ذمہ دار پیپلزپارٹی ہوگی۔

رپورٹس کے مطابق پی ڈی ایم قیادت نے پیپلزپارٹی کے اسلام آباد جلسے میں شرکت کا فیصلہ کیا ہے، اس حوالے سے مولانا فضل الرحمٰن نے پیپلزپارٹی قیادت کو آگاہ کردیا ہے۔

دوسری جانب حکام نے ڈی چوک پر کنٹینرز پہنچادئیے ہیں، پارلیمنٹ اور شاہراہ دستور جانے والی سڑک بند کردی گئی ہے۔

پیپلزپارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے عوامی مارچ کے لیے کشمیر اور خیبر پختونخوا سے آنے والے قافلوں کو روکنے کیلئے کنٹینرز لگا کر راستے بند کئے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان گھبراہٹ کا شکار تھے اور اب انھیں پسینے آنے شروع ہوگئے ہیں۔

__________________________________________________________________

عمران کی اپوزیشن کو وارننگ، عدم اعتماد کا سامنا کرنے کو تیار ہوں، ان کی ناکامی کے بعد جو کروں گا اس کیلئے تیار ہیں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.