پیپلز پارٹی کے ایم این ایز کو کال کی جارہی ہیں، شیری رحمان

0

پاکستان  پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی رہنما شیری رحمان کا کہنا ہے کہ ہماری جماعت  کے ایم این ایز کو کال کی جارہی ہیں، جیسے ہی اسلام آباد پہنچیں گے، عدم اعتماد کا ہوم ورک مکمل ہوچکا ہوگا۔

 لودھراں میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیری رحمان نے کہا کہ تحریک انصاف کے بہت سے اراکین رابطے میں ہیں، الٹی گنتی شروع ہوگئی، اب اینڈ گیم ہے۔

شیری رحمان نے کہا کہ نوشتۂ دیوار عوام کی آواز ہے، عوام کو ایسی حکومت چاہیے جو ان کے مسائل سمجھتی ہو۔

پی پی رہنما نے کہا کہ پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی تتر بتر ہیں، ان کا کہنا تھا کہ 48  گھنٹوں کی خوشخبری کا تو مولانا فضل الرحمان ہی بتاسکتے ہیں۔

شیری رحمان نے مزید کہا کہ قیمتوں میں کمی کا یوٹرن عوامی مارچ کی کامیابی ہے، مارچ سے حکومت کو اونے  پونے اتحادی یاد آگئے

_________________________________________________________سونے کی فی تولہ قیمت میں 50 روپے کا اضافہ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.