پی پی کے رکن اسمبلی چوہدری یاسین نے گرفتاری دیدی

0

آزاد کشمیر کے حلقہ ایل اے 12 میں فائرنگ سے سیاسی پارٹی کے 2 کارکنوں کے قتل کے کیس میں پیپلزپارٹی کے صدر اور رکن اسمبلی چوہدری یاسین نے سٹی تھانہ کوٹلی میں گرفتاری دے دی۔

چوہدری یاسین نے گرفتاری سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قانونی جنگ لڑیں گے، مجھے اور میرے بیٹے کو بلاوجہ قتل کیس میں ملوث کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے قانون کی پاسداری کرتے ہوئے گرفتاری دینےکا فیصلہ کیا ہے، عوامی عدالت کے بعد آزاد کشمیر کی عدالت سے بھی سر خرو ہوں گا۔

واضح رہے کہ سیشن کورٹ نے گزشتہ روز چوہدری یاسین کی عبوری ضمانت منسوخ کرتے ہوئے ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔

______________________________________________________________

دکان داروں کا دودھ کی قیمت نہ بڑھانے کا اعلان

اسلام آباد میں مزید 61 شہری ڈینگی سے متاثر

سینیٹ کمیٹی برائے پٹرولیم کا ایم ڈی پاکستان ایل این جی لمیٹڈ سے سوال

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.