ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 70ویں سالگرہ 19فروری دنیا بھر میں منانے کی تیاریاں مکمل
ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 70ویں سالگرہ 19فروری دنیا بھر میں منائی جائے گی
متحدہ عرب امارات،یورپ،امریکہ،مشرق وسطیٰ،جنوبی ایشیاء سمیت افریقن ممالک میں تقریبات ہونگی
پاکستان کے چاروں صوبوں بشمول گلگت بلتستان میں سیمینارز،جلسے،مباحثے،کیک کٹنگ اور دعائیہ اجتماعات کی تیاریاں مکمل
پاکستان عوامی تحریک 19فروری ڈاکٹر طاہر القادری کی سالگرہ آغوش کے بچوں کے ساتھ منائیں گے
19فروری پاکستان عوامی تحریک کراچی کے زیر اہتمام کراچی کے تمام اضلاع،یوسیز دفاتر میں دعائیہ تقریبات ہونگی
19فروری پاکستان عوامی تحریک کے علم،تحقیق،تجدید کا عہد بے مثال سمینار میں پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر قاضی زاہد حسین، متحدہ بحالی کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر فاروق ستار،جے ڈی سی فاؤنڈیشن کے جنرل سیکرٹری سید ظفر عباس،ممبر قومی اسمبلی آغا رفیع اللہ سمیت دیگر سیاسی،سماجی قائدین شرکت و خطاب کریں گے۔
کراچی(17فروری)عالم اسلام کے عظیم مفکر،مایہ ناز اسکالر،قائد انقلاب،سفیر امن،عظیم مصنف شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 70ویں سالگرہ کے موقع پر علمی،دینی،سیاسی،سماجی،مذہبی،قانونی،تجدیدی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے کل 19فروری پاکستان کے چاروں صوبوں بشمول گلگت بلتستان میں سیمینارز،جلسے،مباحثے،کیک کٹنگ اور دعائیہ اجتماعات ہونگے۔ترجمان کے مطابق ڈاکٹر طاہر القادری کی سالگرہ کے سلسلے میں متحدہ عرب امارات،یورپ،امریکہ،مشرق وسطیٰ،جنوبی ایشیاء سمیت افریقن ممالک میں موجود تحریک منہاج القرآن کے تعلیمی،سماجی اداروں میں تقریبات ہونگی۔لاہور میں 19فروری مرکزی تقریب مرکزی سیکرٹریٹ میں ہو جبکہ کراچی میں شاہ لطیف ٹاؤن آغوش میں پاکستان عوامی تحریک کے قائدین آغوش میں سیمینار میں شرکت کریں گے۔19فروری پاکستان عوامی تحریک کراچی کے زیر اہتمام کراچی کے تمام اضلاع،یوسیز دفاتر میں دعائیہ تقریبات ہونگی۔19فروری پاکستان عوامی تحریک کے علم،تحقیق،تجدید کا عہد بے مثال سمینار میں پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر قاضی زاہد حسین، متحدہ بحالی کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر فاروق ستار،جے ڈی سی فاؤنڈیشن کے جنرل سیکرٹری سید ظفر عباس،ممبر قومی اسمبلی آغا رفیع اللہ سمیت دیگر سیاسی،سماجی قائدین شرکت و خطاب کریں گے۔