کالعدم تنظیم سے نمٹنے کی تیاری، گیس گنز و شیل تقسیم

0

حکومت کی جانب سے کالعدم تنظیم کے احتجاج سے نمٹنے کی تیاری کر لی گئی، اس حوالے سے راولپنڈی اور اسلام آباد میں پولیس کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔

مری روڈ اور ملحقہ علاقوں میں تعینات پولیس اہلکاروں میں آنسو گیس گنز اور شیل تقسیم کر دیئے گئے۔

میٹرو اسٹیشن اور ٹریک پر موجود اہلکاروں کو بھی آنسو گیس شیل پہنچا دیئے گئے ہیں۔

اس سے قبل مریدکے سے چلنے والے کالعدم تنظیم کے کارکن سادھوکی پہنچ گئے۔

پولیس کی جانب سے مظاہرین کو روکنے کی کوشش کی گئی۔

پولیس نے مظاہرین پر آنسو گیس کی شیلنگ کی جبکہ مظاہرین نے پولیس پر پتھراؤ کیا۔

ادھر وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کالعدم تنظیم سے مذاکرات کرنے کے لیے آج لاہور میں اجلاس طلب کر لیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیرِ قانون پنجاب راجہ بشارت، متعلقہ حکام اور نامزد کمیٹی کے ارکان شریک ہوں گے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ پنجاب حکومت وفاقی ہدایات کی روشنی میں بات چیت کے لیے لائحہ عمل طے کرے گی۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ امید ہے کہ مذاکرات کا اچھا نتیجہ نکلے گا۔

انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ آج اجلاس میں صورتِ حال کا جائزہ لے کر فیصلے کریں گے۔

_____________________________________________________________

نئے سسٹم میں تیکنیکی خرابی ، PSX میں کاروبار معطل

نالہ متاثرین کی بحالی، وزیرِ اعلیٰ سندھ کا جواب غیر تسلی بخش قرار

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.